چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو توہین عدالت کی درخواست یرنوٹس،جواب طلب 

چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کو توہین عدالت کی درخواست یرنوٹس،جواب طلب 

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پرنئے تعینات ہونے والے چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا مسٹرجسٹس عابد عزیز شیخ نے سکول ٹیچر ملک ریاض حسین کی درخواست پرسماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا کہ وہ گورنمنٹ ہائیرسیکنڈری سکول میں گریڈ 17 میں سبجیکٹ سپیشلسٹ ہے، گریڈ 18 میں ترقی کا حقدار ہے، محکمہ تعلیم کی جانب سے ترقی کا معاملہ موخر کرنے پرچیف سیکرٹری کے پاس محکمانہ اپیل کی، شنوائی نہ ہونے پراس نے عدالت عالیہ سے رجوع کیا،عدالت نے چیف سیکرٹری کوزیرالتوا اپیل پر فیصلہ کرکے عمل درآمد رپورٹ ڈپٹی رجسٹرار جوڈیشل کے پاس جمع کروانے کا حکم دیا،عدالت کے29 جون 2021 ء کے حکم پر تاحال عمل درآمد نہیں کیا گیاہے، عدالت سے استدعاہے کہ چیف سیکرٹری کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے۔

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -