امین اتفاق رائس ملز کیخلاف دائرریکوری کے دعویٰ پربینک اور ڈیفالٹر کمپنی کے وکلاء دلائل کیلئے طلب

امین اتفاق رائس ملز کیخلاف دائرریکوری کے دعویٰ پربینک اور ڈیفالٹر کمپنی کے ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہدکریم نے بینک ڈیفالٹر امین اتفاق رائس ملز کے خلاف دائرریکوری کے دعویٰ پربینک اور ڈیفالٹر کمپنی کے وکلا ء کو 30 ستمبر کو دلائل کے لئے طلب کرلیا درخواست میں محمد دین، محمد حسین، معقوب احمد اور امین اتفاق رائس ملز کو فریق بناتے ہوئے بینک الفلاح کی طرف سے اشعر الہی ایڈووکیٹ نے موقف اختیار کیا کہ امین اتفاق رائس ملز نے 2003 ء میں چاول کا سٹاک رہن رکھوا کر بینک سے قرض لیا، 2018 میں محمد دین سمیت دیگر کو ڈیفالٹر قرار دیا گیا، امین اتفاق رائس ملز بنک میں رہن شدہ سٹاک بھی چوری کروا رہے ہیں، عدالت سے استدعا ہے کہ ڈیفالٹرز سے رقم کی ریکوری کے لئے 30 کروڑ 28 لاکھ 72 ہزار روپے کی ڈگری جاری کی جائے۔

وکلاء طلب

مزید :

صفحہ آخر -