راوی اربن پراجیکٹ کیخلاف توہین عدالت درخواست پر فریقین کوجواب داخل کرانے کاحکم

راوی اربن پراجیکٹ کیخلاف توہین عدالت درخواست پر فریقین کوجواب داخل کرانے ...

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس شاہد کریم نے ریور راوی اربن پراجیکٹ کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر فریقین کو20ستمبر تک جواب داخل کرانے کاحکم دیتے ہوئے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کوہدایت کی ہے کہ منصوبہ پر آزادانہ کنسلٹنٹ کی تقرری سے متعلق ہدایات لے کر پیش ہوں،آئندہ اس کیس کی سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر ہوگی،درخواست گزار کے  وکیل شیراز ذکا ء کی طرف سے موقف اختیارکیاگیاہے کہ حکم امتناعی کے باوجود سڑکوں کی تعمیر اوراراضی ایکوائرکرنے کاسلسلہ جاری ہے، ذمہ دار افسروں کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے،فاضل جج نے قراردیاکہ عدالت آئندہ سماعت پر اس پراجیکٹ پر ماحولیاتی آلودگی کے اثرات کے بارے جائزہ لے گی،بادی النظر مین یہ منصوبہ ہم سب کے لئے اچھا ہے،ماحولیات کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے اس منصوبے کے تحت پورے راوی کو صاف کرنا ہے،فاضل جج نے کہا کہ پھر اس منصوبے کا تجزیہ کروا لیں، عدالت نے فریقین کوجواب داخل کرانے کی ہدایت کرتے ہوئے مزید20 ستمبر تک ملتوی کر دی. عدالت نے حکم دیا کہ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب منصوبے پر آزادانہ کنسلٹنٹ کی تقرری سے متعلق ہدایات لے کر پیش ہوں عدالت نے ریمارکس دیئے کہ آئندہ سماعت سے روزانہ کی بنیاد پر کیس کی سماعت کریں گے۔

اربن پراجیکٹ

مزید :

صفحہ آخر -