پنجاب حکومت کو لاہور شہر میں صفائی کے مؤثر اقدامات کرنے کاحکم

پنجاب حکومت کو لاہور شہر میں صفائی کے مؤثر اقدامات کرنے کاحکم

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے شہر میں کوڑااٹھانے اورصفائی کے اقدامات کے لئے دائر درخواست پرپنجاب حکومت کو لاہور شہر میں صفائی کے موثر اقدامات کرنے کاحکم دے دیا،فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کرے،  درخواست میں پنجاب حکومت اور والڈ ویسٹ مینجمنٹ کو فریق بناتے ہوئے درخواست گزارکے وکیل شیراز ذکا ایڈووکیٹ نے موقف اختیارکررکھاتھا کہ لاہور شہر میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگے ہیں،شہری میں تعفن پھیلا رہا ہے،انتظامیہ کوئی اقدامات نہیں کررہی،ناقص صفائی کے انتظامات کے باعث لاہور شہر اپنا مقام کھونے لگا ہے،سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کو بھی متعدد درخواستیں دیں لیکن کوئی اقدامات نہیں کئے گئے،عدالت سے استدعاہے کہ حکومت کو شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لئے اقدامات کاحکم دیاجائے۔
صفائی اقدامات

مزید :

صفحہ آخر -