ضمانت قبل ازگرفتاری خارج ہونے پر ملزم کے ساتھیوں کا مدعی‘پولیس پر دھاوا
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ میں قتل کے مقدمے میں ضمانت قبل ازگرفتاری خارج، ملزم اور پولیس پارٹی میں جھگڑا، ملزم کے ساتھیوں نے مدعی اور پولیس پر دھاوا بول دیا،متعلقہ وکلاء بھی اس دھینگا مشتی میں شامل ہوگئے، اس ہاتھا پائی میں ملزم کو ہتھکڑی لگانے والا پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا جس سے چابی چھین کر ہتھکڑی کھول دی گئی،ملزم ضیغم کے خلاف تھانہ کوتوالی سیالکوٹ میں قتل کا مقدمہ درج ہے جس پر ملزم ضیغم نے ضمانت کے لیے لاہورہائیکورٹ سے رجوع کیا تھا،لاہور ہائیکورٹ نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت خارج کر دی، پولیس کی طرف سے ملزم کو گرفتارکرکے ساتھ لے جانے پر یہ واقعہ پیش آیا۔
جھگڑا