جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار نادرا کو دینے کا اقدام چیلنج

 جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار نادرا کو دینے کا اقدام چیلنج

  

 لاہور(نامہ نگارخصوصی) جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار نادرا کو دینے کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا یہ درخواست ایڈووکیٹ ندیم سرور کی جانب سے دائر کی گئی  جس میں نادرا اور پنجاب حکومت کو فریق بنایا گیا،درخواست گزار کا موقف ہے کہ پنجاب حکومت نے جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار نادرا کو دے دیا ہے۔ نادرا کو اختیار دینے سے جانشینی سرٹیفکیٹ کے حصول میں مزید پیچیدگیاں پیدا ہو گئی ہیں،نادرا کو اختیار دینے سے جعلساز افراد فائدہ اٹھا رہے ہیں،عدالت سے استدعاہے کہ جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا پرانا طریقہ بحال کیا جائے اور پنجاب حکومت کا نادرا کو جانشینی سرٹیفکیٹ جاری کرنے کا اختیار بھی کالعدم قرار دیاجائے۔

اقدام چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -