5ایف بی آرافسروں کیخلاف تحقیقات سے متعلق وفاقی ٹیکس محتسب کاحکم کالعدم 

 5ایف بی آرافسروں کیخلاف تحقیقات سے متعلق وفاقی ٹیکس محتسب کاحکم کالعدم 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہورہائی کورٹ کے مسٹرجسٹس ساجد محمود سیٹھی نے ایف بی آر کے پانچ افسروں کے خلاف تحقیقات سے متعلق وفاقی ٹیکس محتسب کاحکم کالعدم قرار دیتے ہوئے وفاقی ٹیکس محتسب کو اپنے اختیارات کادوبارہ جائزہ لینے کی ہدایت کر دی،فاضل جج نے وفاقی ٹیکس محتسب کا پہلا حکم کالعدم کرتے ہوئے معاملہ دوبارہ جائزہ کے لئے انہیں واپس بھجوا دیا،فاضل جج نے قراردیا کہ وفاقی ٹیکس محتسب صدر پاکستان کے فیصلے اور اعلیٰ عدالتوں کے فیصلوں کی روشنی میں اختیارات کا جائزہ لیں، وفاقی ٹیکس محتسب اختیارات کا جائزہ لے کر دوبارہ کارروائی کرسکتا ہے، چودھری انور، جبران مسروراورسجاد تسلیم سمیت ایف بی آر کے 5افسروں نے اپنی درخواستوں میں موقف اختیارکیا تھا کہ وفاقی ٹیکس محتسب نے کرپشن الزمات پر ان کے خلاف انکوائری کرنے کاحکم دیا، وفاقی ٹیکس محتسب نے چیئرمین ایف بی آر کو نئے ممبر زکی تعیناتی کی ہدایات بھی جاری کیں جو غیر قانونی ہے،وفاقی ٹیکس محتسب نے اپنے دائر اختیار سے تجاوز کر کے درخواست گزار کیخلاف اقدامات اٹھائے، ٹیکس محتسب نے تعصب کی بناء پر درخواست گزار وں کے خلاف نااہلی، کرپشن جیسے الفاظ استعمال کئے،  چیئرمین ایف بی آر اور درخواست گزار وفاقی ٹیکس محتسب کے تابع ملازمین میں شمار نہیں ہوتے، درخواست گزار وں کے خلاف شکایت کی کاپی اور شنوائی کا حق بھی فراہم نہیں کیا گیا۔
کالعدم

مزید :

صفحہ آخر -