کینال متاثرین کو متبادل جگہ کی فراہمی خوش آئند ہے،جاوید میمن

کینال متاثرین کو متبادل جگہ کی فراہمی خوش آئند ہے،جاوید میمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سکھر (ڈسٹرکٹ رپورٹر)سکھر ڈیویلپمنٹ الائنس کے چیئرمین حاجی محمد جاوید میمن نے معزز عدالت کی جانب سے کینال متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنے کے احکامات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ متاثرین میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ کیلئے جوڈیشنل کمیٹی تشکیل دی جائے جو مکمل سروے کر کے شفاف انداز سے اصل حقداروں کو پلاٹ فراہم کرے۔ ماضی میں پلاٹوں کی الاٹمنٹ اصل حقداروں کو دینے کے بجائے من پسند اور سیاسی کارکنوں کو الاٹ کر کے حق تلفی کی گئی، اگر یہی عمل دوبارہ دہرایا گیا تو کینال متاثرین کے ساتھ زیادتی ہوگی۔جو کسی بھی صورت برداشت نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ایس ڈی اے رہنماں مولانا عبیداللہ بھٹو، غلام مصطفی پھلپوٹو، آغا طاہر مغل، شہزادو بھٹو، محمد رضوان قادری، شاہ محمد انڈھڑ، آغا محمد اکرم درانی، حافظ محمد شریف ڈاڈا، ظہیر حسین بھٹی، شکیل قریشی، محمد منیر میمن،سید عمران شاہ، عیدن جاگیرانی، ڈاکٹر سعید اعوان، امداد جھنڈیر، وقار سومرو، کامریڈ امام الدین، نعیم بلوچ، حمید شیخ، حسن شہید، حسن قاضی، سراج احمد، حسیب جونیجو و یگر سے بات چیت کے دوران کیا۔ حاجی محمد جاوید میمن و دیگر رہنماں کا مزید کہنا تھا کہ ماضی میں بندر وال کے متاثرین کو متبادل جگہ فراہم کرنے میں ریکارڈ کرپشن کی گئی، اصل حقداروں کو پلاٹ فراہم کرنے کے بجائے من پسند افراد کو پلاٹ فراہم کیے گئے جس کے باعث اصل حقدار آج بھی پلاٹوں سے مرحوم ہیں، ان کا کہنا تھا کینال متاثرین کو متبادل پلاٹ فراہم کرنے کیلئے معزز عدالت نے احکامات صادر کرکے متاثرین کے زخموں پر مرہم رکھ دی ہے، لیکن ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ پلاٹوں کی شفاف اور اصل حقداروں کو الاٹمنٹ کیلئے جوڈیشنل کمیٹی تشکیل دی جائے۔