جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، روزگار ذرائع بڑھانے کا فیصلہ، تمام محکموں کو ٹاسک 

جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ، روزگار ذرائع بڑھانے کا فیصلہ، تمام محکموں کو ٹاسک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (سٹی  رپورٹر) جنوبی پنجاب سول سیکرٹریٹ کے دفتری امور میں ای فائلنگ سسٹم لانے کے لئے کوششیں تیز کر دی گئی ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر کی ہدایت پر تشکیل دی گئی کمیٹی کا اجلاس گزشتہ روز سیکرٹری زراعت ساوتھ پنجاب کی صدارت میں منعقد ہوا۔اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری رانا رضوان قدیر،ڈپٹی سیکرٹری خزانہ اور پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے افسران (بقیہ نمبر17صفحہ6پر)
شریک ہوئے جبکہ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ساوتھ پنجاب نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔اجلاس میں محکمہ زراعت میں ای فائلنگ سسٹم کا پائلٹ پراجیکٹ لانچ کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔سیکرٹری زراعت ساوتھ پنجاب نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تمام ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹس میں ای فائلنگ سسٹم مرحلہ وار لاگو کیا جائے گا۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن ر ثاقب ظفر دفتری امور میں برق رفتاری لانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت کا تقاضا ہے کہ آفس کے امور میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کیا جائے۔ سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ نے کہا کہ فنانس کے امور نمٹانے کے لئے ای فائلنگ کے علاوہ دستاویزات کی ہارڈ کاپی کا ہونا ضروری ہے تاکہ آڈٹ کے معاملات نمٹانے میں دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔ایڈیشنل سیکرٹری رانا رضوان قدیر نے کہا کہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ڈیٹا محفوظ بنانے کے لئے سسٹم میں آرچیو فولڈر کا اضافہ کرے اور ای فائلنگ سسٹم تک رسائی کو سہل بنایا جائے۔انہوں نے کہا کہ ای فائلنگ کے لئے ٹائم لائن مقرر کی جائے تاکہ کوئی بھی کیس تاخیر کا شکار نہ ہو۔اس کے علاوہ پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ ہر سیکشن کے لئے سسٹم کا علیحدہ نظام متعارف کرائے۔اجلاس میں جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے تمام ایڈمنسٹریٹیو ڈیپارٹمنٹس میں سپرنٹنڈنٹس کی نئی آسامیاں پیدا کرنے کی تجویز پر بھی اتفاق کیا گیا۔
روزگار