آرپی اوکادنیا پور کادورہ، سائلوں سے ملاقات، مسائل حل کرنیکا حکم
ملتان (وقا ئع نگار )ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نے کہا ہے کہ پولیس افسران سنگین مقدمات کی تفتیش میرٹ پر کر کے مقدمات جلد یکسو کریں اور انصاف کے تقاضوں کو ہر(بقیہ نمبر1صفحہ6پر)
صورت پورا کیا جائے یہ بات انہوں نے ایس ڈی پی او آفس دنیاپور میں سنگین مقدمات کے مدعیان سے ملاقات اور وہاں آئے سائلین کے مسائل سن کر ان کی داد رسی کرتے ہوئے کہی اس موقع پرڈی پی او لودھراں عبدالروف بابر اور ایس ڈی پی او دنیا پور سمیت علاقہ کی سماجی شخصیات اور سائلین بھی موجود تھے ریجنل پولیس آفیسر نے سنگین مقدمات کے مدعیان سے مقدمات میں ہونے والی پیش رفت بارے دریافت کیا اور تفتیشی افسران کو ضروری ہدایات دیں انہوں نے کہا کہ قتل، اغوا، ڈکیتی اور راہزنی کے مقدمات کو جلد حقائق پر یکسو کیا جائے ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی نیسائلین کی درخواستوں کو سنا اور موقع پر ہی انصاف فراہم کرنے کا حکم جاری کیا انہوں نے کہا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام اور افسران کے درمیان خلیج کو کم کرنا ہے اورحکومت کی ترجیحات کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر انصاف مہیا کرنا ہے بعد ازاں انہوں نے تھانہ سٹی دنیا پور کا معائنہ کیاتھانہ کی حوالات اور ریکارڈ روم،فرنٹ ڈیسک،مال خانہ کا ملاحظہ کیاتھانہ کے ریکارڈ کا ملاحظہ کرتے ہوئے ریکارڈجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ریجنل پولیس آفیسر نے کہا کہ اشتہاریوں اور عدالتی مفروران کو جلد گرفتار کریں اور کمیونیٹی پولیسنگ کو فروغ دیں لوگوں کو بلا تفریق انصاف مہیا کریں اور ہر سائل سے خوش اخلاقی سے پیش آئیں انہوں نیتھانہ کی گاڑیوں کا معائنہ کیا اور گاڑیوں موٹر سائیکلوں کی دیکھ بھال کو مزید بہتر کرنے کی ہدایت کی
دورہ