مہنگائی، بے روزگاری، حکومت کو اب جانا پڑے گا، اویس لغاری

مہنگائی، بے روزگاری، حکومت کو اب جانا پڑے گا، اویس لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جھوک اترا (نمائندہ پاکستان)مسلم لیگ ن پنجاب کے جنرل سکریٹری پنجاب سردار اویس احمد خان لغاری نے گزشتہ روز یوسی ہزارہ میں سابق چیرمین میاں شوکت فاروق(بقیہ نمبر4صفحہ6پر)
 جتوئی و ان کے درجنوں کارکنوں پارٹی ورکروں سے خطاب میں کہا موجودہ حکومت اپنا حواس کھو چکی انہوں نے غریبوں پر جو مہنگائی و لا قانونیت کا جو بازار لا کھڑا کیا ھے اس کی کہیں مثال نہیں ملتی ہمارے دور حکومت میں ملک تیزی سے ترقی کے منازل طے کر رھا تھا لیکن بدقسمتی سے ظالم حکومت کے آنے سے اسے کہیں پیچھے دکھیل دیاھے اب یہ زیادہ دور کی حکومت نہیں کر سکیں گے انہیں لانے والے پریشان ھیں وقت آگیا ھے کہ پارٹی ورکروں کو منظم کر کے علاقے کی عوام میں الیکشن کے حوالے سے آگاھی کرنی چاھیے کیونکہ اب لیکشن کا وقت بہت جلد آن پہچا ھے ہمارا جینا مرنا وسیب کے ساتھ ھے اس موقع پر سابق ایم پی اے سردار محمود قادر خان لغاری سردار عبدالحمید خان جلبانی حاجی سعید احمد خان لسکانی حاجی اسلم خان جلبانی رانا آصف مجید  مجاھد خان جتوئی شعیب خان میرانی ودیگر درجنوں افراد موجود تھے۔
اویس لغاری