میپکو انتظامیہ عوامی شکایات کا حل تلاش کرے، چوہدری آصف مجید

میپکو انتظامیہ عوامی شکایات کا حل تلاش کرے، چوہدری آصف مجید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری آصف مجیدکی میپکو کمپلیکس میں ایس ای واپڈا فرحان شبیرملک سے ملاقات کی، شہریوں کو واپڈا سے متعلق درپیش (بقیہ نمبر5صفحہ6پر)
شکایات  اورانکے حل کی ضرورت پرزور کے علاوہ دیگرامور پرتبادلہ خیال کیاگیا، اس موقع پر چوہدری آصف مجید نے کہاکہ کرونا لاک ڈان سے متاثرہ عوام واپڈا کی طرف سے جاری ہونے والے اووبلنگ کی وجہ سے ذہنی پریشانی کاشکارہوچکے ہیں عوام کی شکایات کا فوری حل تلاش کیاجائے۔ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق غریب عوام کو بھرپورریلیف فراہم کیاجائے تاکہ لوگ پیش آنے والی مشکلات سے بچ سکیں واپڈا کی جانب سے جاری ہونے والے اضافی بلوں کی درستگی کی جائے عوام پر کم سے کم بوجھ ڈالا جائے، پی ٹی آئی کی حکومت عوام کے مسائل انکی دہلیز پرحل کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہے عوام کوواپڈاکے متعلق جو شکایات ہیں وہ جائز ہیں اسکو وزیراعظم عمران خان کے نوٹس میں بھی لایا جائیگا،ادارے اپنی حدود میں رہ کر اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں عوام کے لیے پریشانی کاباعث نہ بنیں۔انہوں نے اس بات پربھی زوردیاکہ جوغریب لوگ جنکو بجلی کے بل اضافی موصول ہوئے ہیں یاجن کے بل بہت زیادہ آئے ہیں ان کے بلوں کی اقساط مقرر کردی جائیں تاکہ وہ آسانی سے بل اداکرسکیں،اس کے علاوہ انہوں نے شہر میں بجلی کی جھولتی اوربوسیدہ تاروں کو بدلنے کی ضرورت پر بھی زوردیا تاکہ کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش نہ آئے۔ایس ای فرحان شبیر ملک نے چوہدری آصف مجید کو یقنی دہانی کرائی کہ بلوں کی درستگی اوراقساط کے متعلق وہ واپڈا کی اعلی اتھارٹی کے نوٹس میں لیکر ان مسائل کو حل کرنے کی بھرپورکوشش کریں گے،بوسیدہ اورجھولتی تاروں کو بھی تبدیل کردیا جائیگا۔ اس موقع پر چوہدری ظہوراحمد گوجر، شمیل مرزا، چوہدری حسان علی، عاصم غنی ودیگر موجودتھے۔
آصف مجید