پولیس ملازمین کو حاضری  بائیو میٹرک سسٹم کے تحت لگانے کا حکم

 پولیس ملازمین کو حاضری  بائیو میٹرک سسٹم کے تحت لگانے کا حکم

  

خانیوال (نمائندہ پاکستان)آئی جی پنجاب نے خانیوال سمیت صوبہ بھر(بقیہ نمبر20صفحہ6پر)

 کے تمام تھانوں میں پولیس ملازمین کی حاضری بائیو میٹرک سسٹم کے تحت دن میں دوبار لگانے کا حکم جاری کردیا ہے بائیو میٹرک چیک ان اور آؤٹ نہ کرنیوالے اہلکاروں کو غیر حاضر تصورکیا جائے گا حاضری کی رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر آئی جی آفس بھجوائی جائیگی اس سلسلہ میں تمام ڈویژنل وضلعی پولیس افسران کو باقاعدہ طورپر مراسلہ جاری کردیاگیا ہے بائیومیٹرک حاضری سے بہتری کی امید ظاہر کی گئی ہے۔

حاضری

مزید :

ملتان صفحہ آخر -