میڈیا کے ساتھ حکومت کا سلوک افسوسناک،قابل مذمت، شیری رحمن

 میڈیا کے ساتھ حکومت کا سلوک افسوسناک،قابل مذمت، شیری رحمن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)نائب صدر پیپلز پارٹی سینیٹر شیری رحمان نے کہاہے کہ مشترکہ اجلاس میں پریس گیلری کو تالا اور صحافیوں پر پابندی لگا کر حکومت نے بدترین اور غیر جمہوری تاریخ قائم کی دنیا کے سفیروں کے سامنے صحافیوں نے احتجاج کیا لیکن حکومت کو کوئی شرمندگی نہیں ان کی 22 سالہ سیاسی جدوجہد ذاتی تھی انہوں نے کہاکہ جمہوریت اور پارلیمان کیلئے کی ہوتی تو ایسا نہیں ہوتا، دو دن صحافی احتجاج کرتے رہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے کوئی مذاکرات کیلئے نہیں گیا، حکومت کا رویہ جمہوری نہیں آمرانہ ہے، اس حکومت کو مشاورت کی کوئی سمجھ بوجھ نہیں  انہوں نے کہاکہ میڈیا کے ساتھ حکومت کا یہ سلوک افسوسناک اور قابل مذمت ہے، صحافت اور آزادی اظہار کی دشمن حکومت کے خلاف صحافیوں کے ساتھ ہیں۔
شیری رحمن