سی ای اوز آفس میں پی ای آر ڈیسک غیر فعال،محکمہ سکولز کانوٹس 

 سی ای اوز آفس میں پی ای آر ڈیسک غیر فعال،محکمہ سکولز کانوٹس 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان(سٹی رپورٹر)محکمہ سکولز نے سی ای اوز آفس میں پی ای آر ڈیسک(بقیہ نمبر24صفحہ6پر)
 فعال نہ ہونے کا نوٹس لے لیا تفصیل کے مطابق محکمہ سکولز نے اساتذہ کی پرسنل ایولیشن رپورٹس کو مکمل کرنے کیلئے تمام سی ای اوز کے  آفس میں ڈیسک بنانے کی ہدایت کی تھی اور کہا تھاکہ متعلقہ افسر ایک جگہ پر پی ای آرز مکمل کرے گا مگر یہ ڈیسک فعال نہ ہوسکے جس پر نوٹس لیلیا گیا جس پر ڈی پی آئی ایلیمنٹری پنجاب نے مراسلہ جاری کردیا جس میں کہاگیا ہے کہ مشاہدے میں آیا ہے کہ سی ای اوز آفس میں ڈیسک فعال نہیں ہے اور جو عملہ تعینات کیا گیا ہے اس کو رویہ بہت ہتک آمیز ہوتا ہے تمام سی ای اوز اس کا نوٹس لیں اور ڈیسک کو فعال کریں جس شخص کی شکایت ہوا س کے بارے میں تحریری رپورٹ کریں اور اس کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت کاررائی کریں اور جلد سے جلد مکمل پی ای آرز کو سسٹم پر اپ لوڈ کریں۔
نوٹس