زراعت کا شعبہ دوبارہ پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے، شہباز گل

 زراعت کا شعبہ دوبارہ پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے، شہباز گل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم کے ترجمان و معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا ہے کہ پروپیگنڈہ کوئین ہر صبح نیا جھوٹ گھڑ کر لاتی ہیں، زراعت کا شعبہ دوبارہ پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے  نااہل لیگ آج صرف پروپیگنڈہ لیگ بن کر رہی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں زرعی خودکفالت کے بلندوبانگ نعرے لگائے گئے،نااہل حکومتوں نے زراعت کی ترقی کیلئے عملا رتی بھر بھی کام نہیں کیا،شریف فیملی کی ملز کے باہر گنے کے پیسے مانگنے پر کسانوں پر لاٹھی چارج کیا جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ آج کسان خوشحال ہے جس کی وجہ سے زراعت کا شعبہ دوبارہ پاؤں پر کھڑا ہو رہا ہے، اس سال گندم، گنے، کینو، چاول اور پیاز، آلو سمیت کئی بمپر فصلیں پیدا ہوئی ہیں۔انہوں نے کہاکہ کسانوں نے اس بار 3 گنا زیادہ اور بروقت اجرت پائی۔ ن لیگ نے 5 سالوں میں سپورٹ پرائس کی مد میں ایک روپیہ اضافہ نہیں کیا۔ ڈاکٹر شہباز گِل نے کہا کہ گندم کی سپورٹ پرائس کو 23 فیصد بڑھایا گیا موجودہ دور میں 500 ارب روپے گندم کے کسانوں کو اضافی ملے ہیں کرپٹ سیاستدانوں اور ان کے  سہولت کاروں کیلئے پی ایم ڈی اے باعثِ پریشانی ہے  شاہد خاقان عباسی الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے فارمولے پر عمل پیرا ہیں۔ 
شہباز گل