پی ٹی سی ایل، یو فون کا انٹر ن شپ پروگر ام  کا دوسرا مرحلہ شروع کرنیکافیصلہ،فعال ادارے کے ساتھ مفاہمتی یاداشت پر دستخط

 پی ٹی سی ایل، یو فون کا انٹر ن شپ پروگر ام  کا دوسرا مرحلہ شروع ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (پ ر)پاکستان ٹیلی کمیونکیشن کمپنی لمیٹڈ (پی ٹی سی ایل)اور (بقیہ نمبر7صفحہ6پر)
یوفون نے اپنے   ’جستجو انٹرن شپ پروگرام‘ کے دوسرے  مرحلے کے آغاز کے لیے پاکستان میں افراد باہم معذوری کی فلاح کے لئے فعال ادارے نیٹ ورک آف آرگنائزیشنز ورکنگ ود پرسنز ود ڈس ایبلٹیز پاکستان  (این او ڈبلیو پی ڈی پی) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے ہیں۔ جستجو پروگرام افراد باہم معذوری کی پیشہ ورانہ ترقی کا منظم پلان ہے جس میں انہیں تربیت کی فراہمی اور ملک کے سماجی و معاشی نظام کا حصہ بنانے پر توجہ دی جاتی ہے۔ پی ٹی سی ایل اپنے فلیگ شپ پروگرام میں 20 انٹرن شامل کرے گا جنہیں فلاحی ادارہ این او ڈبلیو پی ڈی پی کی جانب سے منتخب کیا جائے گا۔ ان افراد باہم معذوری کو تربیت کے لیے پی ٹی سی ایل ہیڈ کوارٹرز، یوفون ٹاور اور کراچی، لاہور اور اسلام آباد کے ریجنل دفاتر میں تعینات کیا جائے گا۔ اس معاہدے پر پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر، سید مظہر حسین اور این او ڈبلیو پی ڈی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر، عمیر احمد نے اسلام آباد میں پی ٹی سی ایل ہیڈکوارٹرز میں دستخط کئے۔ اس سلسلے میں پی ٹی سی ایل گروپ کے تنوع اور شمولیت کے فلیگ شپ پروگرام 'جستجو' کے تحت افراد باہم معذوری کی صلاحیتوں میں اضافے، ملازمین میں انکی دیکھ بھال سے متعلق شعور اجاگر کرنے اور انکے لئے انٹرن شپ کے مواقع پیدا کئے جائیں گے۔ اس معاہدے پر دستخط کے حوالے سے منعقدہ تقریب میں پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر، سید مظہر حسین نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "جستجو انٹرن شپ پروگرام کے لئے ہم این او ڈبلیو پی ڈی پی کے ساتھ اشتراک پرہمارے لیے خوشی کا باعث ہے جس کے ذریعے پی ٹی سی ایل گروپ افراد باہم معذوری کو اپنی صلاحیتیں نکھارنے میں تعاون فراہم کرے گا تاکہ وہ موجودہ  پیشہ ورانہ مسابقتی ماحول کے لئے تیار ہوسکیں۔ پی ٹی سی ایل اور یوفون قومی ادارے ہونے کے ناطے ایسے سازگار ماحول کی اہمیت سے پوری طرح آگاہ ہیں جہاں ہر طبقے کے افراد ملکی معیشت اور کاروباری ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرسکیں۔" 
اس موقع پر این او ڈبلیو پی ڈی پی کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر عمیر احمد نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا، "ہم پی ٹی سی ایل اور یوفون کے ساتھ اشتراک قائم کرنے پر خوش ہیں جس کے تحت ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کی خصوصی تربیت کے ذریعے معذور افراد کو بااختیار بنایا جائے گا۔ ہم ان افراد کی صلاحیت پر مستحکم یقین رکھتے ہیں جو اپنی صلاحیتوں کے ذریعے اپنے اور معاشرے کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتے ہیں۔ مجھے امید ہے کہ پی ٹی سی ایل اور یوفون میں ان خصوصی افراد کو وہ حوصلہ افزائی اور ماحول میسر ہوگا جس میں ان کو اپنی صلاحیتوں کو نکھارنے اور اپنی تقدیر بدلنے کا موقع ملے گا۔ ہم اس اشتراک کو آگے بڑھانے کے لئے پرجوش ہیں تاکہ معاشرے کے اس نظرانداز سماجی طبقہ کے لئے بہتر مواقع پیدا کرسکیں۔" 
یوفون