آر پی او بہاولپور کا رحیم یارخان کا دورہ  مختلف تھانوں کامعائنہ، رجسٹرزکی چیکنگ

 آر پی او بہاولپور کا رحیم یارخان کا دورہ  مختلف تھانوں کامعائنہ، رجسٹرزکی ...

  

 رحیم یار خان (بیورو رپورٹ) آر پی اومحمد زبیر دریشک کی ایس ڈی(بقیہ نمبر8صفحہ6پر)

 پی او آفس صدر رحیم یارخان آمد پر قائم مقام ڈی پی او رحیم یار خان ارسلان شاہزیب اور ایس ڈی پی او صدر زبیر بنگش نے رئسیو کیا۔آر پی او نے انسپکشن کے دوران تھانہ و سرکل کے ریکارڈ، مینول رجسٹرز اور کرائم کو چیک کیا، لاک اپ میں بند ملزمان اور مقدمات کی تفتیش کی پیش رفت کے بارے میں آ گاہی حاصل کی۔انہوں نے تھانہ کے فرنٹ ڈیسک کی بھی پڑتال کی،انہوں نے تھانہ میں موجود رجسٹرھائے کی روزانہ کی بنیاد پر تکمیل کرنے اور تمام ریکارڈ کو آن لائن اپ ٹو ڈیٹ رکھنے کی ہدایت کی۔بعد ازاں آر پی او نے ڈسٹرکٹ پولیس آفس رحیم یار خان کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ پولیس آفس میں میٹنگ کی صدارت کی کہ جس میں ضلع ھذا کے قائم مقام ڈی پی او، ایس ڈی پی اوز و ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔آر پی او نے کہا کہ جرائم پیشہ عناصر کو قانون کے کٹہرے میں کھڑا کرنا ہماری اولین ذمہ داری ہے، بہتر تفتیش کرنے کے بعد مجرمان کی سخت پراسیکیوشن پر توجہ دیں۔ تفتیش کو مزید بہتر کرنے اور تفتیشی افسران کی صلاحیتوں کو پالش کرنے کیلئے سپیشلائزڈ کورسز کروائے جائیں گے تاکہ ان کی کارکردگی کومزید نکھارا جا سکے۔سنگین مقدمات کی تفتیش کی نگران ڈی پی او و ایس ڈی پی اوز خود کریں،تھانہ جات کے ریکارڈ کی تکمیل کریں کیونکہ تھانہ کا ریکارڈ کی تکمیل سے جرائم کو ٹریک کرنے میں سہولت ملتی ہے، سٹیزن پورٹل و دیگر موصولہ شکایات کا ازالہ سات یوم کے اندر کیا جائے،زیر تفتیش و نامکمل مقدمات کو فوقیت دیں اور گشت کے نظام کو مستعد کریں۔ اشتہاریوں کی گرفتاری میں تحرک کریں۔ آخر میں آر پی او کا کہنا تھا کہ کسی بھی سنگین صورتحال میں فوری رسپانڈ کرتے ہوے ذمہ داری کا ثبوت دیں کہ جس سے عوام میں احساس تحفظ پیدا ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم یک قلب و دو جاں ہیں، کسی بھی افسر یا جوان کو کیسی بھی دقت ہو، وہ مجھسے براہراست رابطہ کرے۔

دورہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -