حاصل پور،قبضہ گروپ کا پٹواری پر تشدد، قتل کی دھمکیاں،مقدمہ درج

 حاصل پور،قبضہ گروپ کا پٹواری پر تشدد، قتل کی دھمکیاں،مقدمہ درج

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  حاصل پور(نمائندہ پاکستان)چک پینسٹھ فتح سرکاری رقبہ پر قبضہ کرنے اور (بقیہ نمبر9صفحہ6پر)
سرکاری درخت کاٹنے سے منع کرنے پر بااثر قبضہ گروپ مشتعل ہو گیا اور علاقہ پٹواری کو شدید تشدد کا نشانہ بناتے ہوے یرغمال بنا لیا حلقہ پٹواری عطا محمد نے افسران کے حکم پر چک پینسٹھ فتح میں مسمیان محمد اقبال اور منیر احمد کو سرکاری ملکیتی رقبہ پر قبضہ کرنے درخت کاٹنے سے روکا تو وہ مشتعل ہو گے اور اپنے دودرجن کے لگ بھگ ساتھیوں کے ہمراہ پٹواری عطامحمد پر حملہ ور ہوگے اس کو پکڑکر مکوں جوتوں سے مارتے رہے جبکہ پسٹل نکال کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے موٹر سایکل موبایل فون پرس جس میں پنتالیس ہزار روپے اور کاغزات تھے چیھین لیے دوگھنٹے تک اس پر تشدد کرتے رہے بعد میں اسے کار میں ڈال کر قتل کرنے کی نیت سے نامعلوم مقام کی طرف لے جارہے تھے کہ لوگوں کا رش دیکھ کر اس کو جھاڑیوں میں پھینک کر فرار ہو گئے پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا ہے تاحال کوی ملزم گرفتار نہی ہوسکا جس پر محکمہ مال کے عملہ میں سخت اشتعال پایا جا رہا ہے۔
پٹواری