کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ، ڈاکٹرپرتشدد سکیورٹی سپر وائزر، گارڈ برطرف

 کارڈیالوجی انسٹی ٹیوٹ، ڈاکٹرپرتشدد سکیورٹی سپر وائزر، گارڈ برطرف

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (  وقا ئع نگار  )چودھری پرویز الہی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی(بقیہ نمبر12صفحہ6پر)
 ملتان کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ(ایم ایس)نے ڈاکٹر پر تشدد کا ذمہ دار ثابت ہونے پر سیکورٹی سپروائزر اور سیکورٹی گارڈ کو ملازمت سے برطرف کردیا ہے۔جبکہ وارڈ اٹینڈنٹ کو شوکاز نوٹس جاری کر دیا ہے۔پروفیسر آف ریڈیالوجی ڈاکٹر مصطفی علی صدیقی کی سربراہی میں قائم انکوائری رپورٹ کی روشنی میں سیکورٹی سپروائزر محمد طاہر اور سیکورٹی گارڈ شاہد اقبال کو ملازمت سے برطرف اور وارڈ اٹینڈنٹ حسین بخش کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا ہے۔پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن(پی ایم اے)ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر مسعود الروف ہراج نے کہا ہے کہ وائٹ کوٹ اور ڈاکٹروں کے تقدس کی حفاظت کریں گے۔تشدد کے ذمہ دار ملازمین اپنے انجام کو پہنچ گئے ہیں۔جسمیں پی ایم اے نے اپنا کردار ادا کیا
کارڈیالوجی