چلڈرن کمپلیکس ملتان، 150سے زائد پی جی آرز، سٹاف کی تنخواہیں بند متاثرین کااحتجاج، شدید نعرے بازی

 چلڈرن کمپلیکس ملتان، 150سے زائد پی جی آرز، سٹاف کی تنخواہیں بند متاثرین ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 ملتان (  وقا ئع نگار  )چلڈرن کمپلیکس میں اکاونٹس عملہ کی غفلت اور(بقیہ نمبر14صفحہ6پر)
 لاپرواہی کی وجہ سے 150سے زائد پی جی آرز ڈاکٹرز و دیگر عملے کی گزشتہ ماہ سے تنخواہیں بروقت ادا نہ ہوسکیں۔جس پر ڈاکٹرز نے گزشتہ روز اکاونٹس عملہ کے لاپرواہ رویے پر ایم ایس آفس کے سامنے احتجاج کیا احتجاجی مظاہرین میں وائی ڈی اے چلڈرن کے صدر ڈاکٹر عمیر۔ڈاکٹر اشفاق ڈاکٹر سہیل،ڈاکٹر وقاص ودیگر نے کہا کہ ہمارا سیلری چیک جمعہ 10ستمبر کا جمع کرایا گیا تھا اور ہمیں تنخواہ 14ستمبر کو جاری کی گئی دیگر ہسپتال کے عملہ کو 10ستمبر کو تنخواہ جاری کی گئی۔جبکہ چلڈرن ہسپتال کو گورنمنٹ پنجاب کی ہدایت پر خودمختار ادارہ بنا کے سیلریز کا الگ سے بجٹ مختص کردیا گیا ہے اور خود مختار ادارہ بننے کے بعد بھی اکاونٹس عملہ بروقت تنخواہیں دینے میں لاپرواہی کا مظاہرہ کرتا ہے۔احتجاجی ڈاکٹرز نے ہسپتال انتظامیہ سے آئندہ ماہ بروقت تنخواہ جاری کرنے کا مطالبہ کیا۔اس سلسلے میں ڈائریکٹر فنانس احمد نواز نے موقف میں کہا کہ خود مختار ادارہ بننے کے بعد نیا آسان اکانٹ بنایا گیا ہے آسان اکانٹ میں ٹیکنیکل مسائل کی وجہ سے تنخواہیں لیٹ ہو رہی ہیں۔جسکو ہنگامی بنیادوں پر مسائل کو دور کرلیا گیا ہے۔آئندہ ماہ سے روٹین میں تنخواہیں جاری کی جائیں ں گی۔
نعرے بازی