مظفرگڑھ میں ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ شروع، لوگوں کوریلیف ملنے کاامکان
مظفرگڑھ (بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر) پنجاب سوشل پروٹیکشن (بقیہ نمبر16صفحہ6پر)
اتھارٹی محمد عبید اللہ ڈسٹرکٹ فوکل پرسن حکومت پنجاب نے کہا حکومت پنجاب کا پراجیکٹ ما ں اور بچے کی صحت،تعلیم اور خط غربت سے نیچے لوگوں کا معیاری زندگی بہتر کرنے کیلئے ایک سنہرا قدم ہے۔ پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی نے پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کا ضلع مظفرگڑھ میں باقاعدہ آغاز کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے ڈسٹرکٹ فوکل پرسن محمد عبید اللہ اور فیلڈ افسران محمد ارشد اور تصور حسین نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمہ کیلئے سرگرم تمام نجی،سرکاری ادارہ کی مدد سے اور انکے شانہ بشانہ مظفرگڑھ کے محروم طبقہ کا معیار زندگی بلند کرنا اولین ترجیح ہے اس پراجیکٹ کے تحت CEOہیلتھ مظفرگڑھ مہر محمد اقبال کی سربراہی میں BHUکو 24/7سہولیات میسر کرنے کیلئے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے اور لیڈی ہیلتھ ورکر ز کو باقاعدہ الیکٹرانک میڈیکل ریکارڈ (EMR)پر ٹریننگ کروائی جا رہی ہے۔جس سے مستفیض ہو نے والی خواتین کی رجسٹریشن اور آغوش پراجیکٹ کے تحت مالی معاونت کو یقینی بنا تاہے۔پراجیکٹ کی سر گرمیوں کو بامقصد بنانے کیلئے پنجاب سوشل پروٹیکشن اتھارٹی ڈسٹرکٹ مظفرگڑھ کی ٹیم مسلسل دورے کر رہی ہے۔پنجاب ہیومن کیپٹل انوسٹمنٹ پراجیکٹ کی ٹیم نے پراجیکٹ کی مشروط مالی معاونت (کنڈیشنل کیش ٹرانسفر) پروگرام آغوش کے حوالے سے درپیش چیلنجز اور ان کے حل کیلئے لیڈی ہیلتھ ورکرز اور لیڈی ہیلتھ وزیٹرز کے کردار کو مزید مربوط اور فعال کر نے پر زور دیا ہے پراجیکٹ کی ٹیم نے بھی یہ بھی بتایا کہ ضلع مظفرگڑھ میں (BISP) گھرانے کی حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کیلئے صحت کی سہولیات کی بلا تعطل فراہمی آغوش پروگرام کے تحت جاری ہے۔انہوں نے کہا کہ ضلع مظفرگڑھ کی ہزاروں حاملہ اور دودھ پلانے والی ماؤں کی مالی معاونت کی جا رہی ہے۔اسی مقصد کیلئے بنیادی ہیلتھ مراکز پر خواتین کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے۔اسی پروگرام کیلئے اہل خواتین جلد ازجلد اپنی رجسٹریشن کروائیں۔
ہیومن کیپٹل