ہیڈ محمد والا،ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

ہیڈ محمد والا،ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار جاں بحق

  

ملتان(وقائع نگار)حادثات کے مختلف واقعات میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا،تفصیل کے مطابق ہیڈ محمد روڑ پر نامعلوم موٹرسائیکل سوار کو سامنے سے آنے والی تیزرفتارٹریکٹر ٹرالی نے کچل دیا اور اپنی اینٹوں سے (بقیہ نمبر29صفحہ6پر)

لوڈ ٹریکٹر ٹرالی چھوڑ کر فرارہوگیا،جس کے نتیجے میں نامعلوم موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوگیا جوزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی خالق حقیقی سے جاملاجبکہ تھانہ سیتل ماڑی کے علاقے ریسکیو1122کا بائیکرغلام شبیر ایمرجنسی ڈیوٹی مکمل کرکے واپس آرہاتھا کہ پیراغائب پل کے قریب تیزرفتاررکشہ بے قابوہوکر ٹکراگیا جس کے نتیجے میں غلام شبیر شدید زخمی ہوگیا اور رکشہ ڈرائیور موقع پر لوگوں کے جمع ہونے پر فرارہونے میں کامیاب ہوگیا،واقعات کی اطلاعات پر متعلقہ پولیس نے موقع پر پہنچ کر نعش اور زخمی کو نشتر ہسپتال منتقل کردیاگیا اور فرارہونے والے ڈرائیورز کے خلاف کارروائی شروع کردی ہے۔

حادثہ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -