پسماندہ علاقوں کی ترقی حکومت کا بڑامشن،محسن خان لغاری
راجن پور (تحصیل رپورٹر)حکومت پنجاب لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مسلسل محنت کر رہی ہے۔صوبائی وزیر آب پاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری،خدمت آپ (بقیہ نمبر34صفحہ6پر)
کی دہلیز پر پروگرام حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔ہمارا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک،خوشحالی کو عام کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کے ذریعے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک،پسماندہ طبقات کو ان کی دہلیز پر ثمرات پہنچانا حکومت پنجاب کا مشن ہے۔ایم پی اے سردار اویس خان دریشک،ضلع بھر میں لااینڈ آرڈر اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔ڈی پی او راجن پورفیصل گلزار،جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور میٹیریل کی کوالٹی بہترین ہونی چاہئے۔سردار علی رضاخان دریشک، حکومت پنجاب لوگوں کا معیار زندگی بلند کرنے کے لئے مسلسل محنت کر رہی ہے۔خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔ہمارا مقصد عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف فراہم کرنا ہے۔ضلع بھر میں لااینڈ آرڈر اور امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔خوشحالی کو عام کرنے کے لئے جامع منصوبہ بندی کے ذریعے کام جاری رکھے ہوئے ہیں۔پسماندہ طبقات کو ان کی دہلیز پر ثمرات پہنچانا حکومت پنجاب کا مشن ہے۔جاری ترقیاتی منصوبوں پر ہونے والے کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور میٹیریل کی کوالٹی بہترین ہونی چاہئے۔یہ باتیں صوبائی وزیر آب پاشی پنجاب سردار محسن خان لغاری،ڈپٹی کمشنر راجن پور احمر نائیک،ایم پی اے سردار فاروق امان اللہ خان دریشک،ایم پی اے سردار اویس خان دریشک،ڈی پی او راجن پورفیصل گلزار اور سردار علی رضاخان دریشک نے ترقیاتی منصوبوں بارے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہیں۔انہوں نے کہا کہ علاقہ کی ترقی کا عمل کسی ایک فرد یا کسی ایک محکمے کے افسر سے نہیں بلکہ ضلع سے لیکر صوبائی و وفاقی حکومت تک ایک ایسا ٹیم ورک ہے جس میں ہم سب کو مل جل کر اپنی صلاحیتیوں،توانائیوں اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لانے کیلئے اپنا اپنا فعال کردار ادا کرنا ہوگا۔ کسی ایک افسر کی غفلت اور تاخیری حربوں سے ساری ٹیم کی کارکردگی متاثر ہوسکتی ہے۔ اجلاس کے دوران ڈپٹی کمشنر احمر نائیک نے تمام ضلعی افسران کو سختی سے تنبیہ کی کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار ضلع راجن پور کی ترقی میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں۔ ہم سب کو بھرپور محنت سے ان کی توقعات کو پورا کرنا ہوگا۔ دریں اثناایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس اینڈ پلانگ فہد بلوچ نے اجلاس کو بتایاکہ ضلع راجن پور میں مالی سا21-22 کیلئے 15 ارب 6 کروڑ کی 27 سکیموں۔جبکہ مالی سال 20-21 کیلئے 50 سکیموں۔سی ڈی پی تھری کی 58۔ ایس اے پی کی 224۔ ایس اے پی ٹو کی 142۔ایس اے پی تھری کی 99. ایس ڈی پی تھری کی 24 سکیموں پر کام جاری ہے۔ اس موقع پر سردار درمحمد خان دریشک،اسسٹنٹ کمشنر راجن پور آصف اقبال،اسسٹنٹ کمشنر جام پور ملک فاروق سمیت دیگر ضلعی محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔
محسن خان لغاری