صوبہ بھرمیں اتائیوں کیخلاف آپریشن، متعدد ہسپتال، کلینک سیل

صوبہ بھرمیں اتائیوں کیخلاف آپریشن، متعدد ہسپتال، کلینک سیل

  

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)پنجاب بھر میں ہیلتھ کیئر اتائیت کے خلاف سرگرم ہوگئی' ہیلتھ کیئر کمیشن نے 12اضلاع میں 704علاجگاہوں پر چھاپے مارے' متعدد(بقیہ نمبر35صفحہ6پر)

 لیب'،ہسپتال سیل کیے گئے' رحیم یار خان میں 4 ہسپتال سربمہر، 92 اتائیت کے اڈے بند, 413 علاجگاہوں کی نگرانی شروع ہوگئے۔ پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نے گزشتہ ہفتہ میں اتائیوں کے خلاف کارروائی جاری رکھتے ہوئے رحیم یار خان میں 4 ہسپتالوں کو سربمہر کرنے کے علاوہ 92 اتائیت کے اڈے بند کر دیے۔ کمیشن کی انفورسمنٹ ٹیموں نے 704 علاجگاہوں پر چھاپے مارے، جن میں پانچ ہسپتال بھی تھے۔ چار ہسپتالوں حماد چلڈرن اینڈ جنرل ہسپتال،جنت میڈیکل اینڈ سرجیکل،علی سٹی ہسپتال اور صارم سرجیکل ہسپتال کو پی ایچ سی کے مختلف قوانین کے تحت سیل کیا گیا۔ اتائیوں کے خلاف کارروائی میں مظفر گڑھ میں سب سے زیادہ117چھاپے مارکر 12، راولپنڈی11، اوکاڑہ اور چنیوٹ ہر ایک میں 9، ملتان 8، گجرات اور چکوال ہر ایک میں 7،پاکپتن 6،لاہور اور جھنگ میں پانچ پانچ، جبکہ اٹک اور راجن پور ہر ایک میں چار مراکز بند کیے گئے۔ لاہور میں طاہر پولی کلینک، رسول فری ڈسپینسری، بائیوٹیک لاہور لیب کولیکشن سنٹر، شاہد ڈینٹل کلینک اور چاند میڈیکل سٹور اینڈ کلینک سربمہر کیے گئے ہیں مزید برآں 413 علاجگاہوں کی نگرانی بھی شروع کر دی گئی ہے جبکہ 156 اتائیت کے مراکز پر دوسرے کاروبار شروع کر دیے گئے ہیں۔

کلینک سیل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -