حضرت بہاء الدینؒ کا عرس، دوسرے روز قرآن خوانی،محافل

حضرت بہاء الدینؒ کا عرس، دوسرے روز قرآن خوانی،محافل

  

 ملتان (  سٹی رپورٹر،وقائع نگار،خصو صی رپورٹر  ) شیخ الاسلام حضرت غوث بہاء الدین زکریا سہروردی ملتانی  ؒکے 782ویں سالانہ عرس کے دوسرے روز نماز فجر کے بعد(بقیہ نمبر36صفحہ6پر)

 درگاہ شریف میں قرآن خوانی اور ایصال ثواب کی خصوصی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ جن میں تلاوت کلام مجید درود شریف‘ درود تاج اور ختم خواجگان پڑھا گیا۔ جبکہ 11 بجے دن دربار کے سجادہ نشین اور وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے خزانہ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے مزار پر حاضری دی اور پھولوں کی چادریں چڑھائیں۔قبل ازیں انہوں نے ملتان میں مصروف دن گزارا۔ وہ سابق یوسی چیئرمین 43 ملک ناصر بھٹہ کی رہائش گاہ پر گئے جہاں انہوں نے ملک ناصر بھٹہ کے داماد کی ناگہانی وفات پر فاتحہ خوانی کی۔ پی ٹی آئی کارکن ملک جاوید بھٹہ جانباز کے سسر کی فاتحہ خوانی کے لئے گئے۔ ملتان انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں صوبائی معاون خصوصی حاجی جاوید اختر انصاری کے بھائی پرویز اختر انصاری کی عیاد ت کی۔مقامی صحافی نعمان خان بابر کی بھابی کی وفات پر فاتحہ خوانی کیلئے ان کی رہائش گاہ پر گئے۔ یوسی 50 ممتاز آبا دمیں سابق ناظم شیخ سلیم کی رہائش گاہ پر استقبالیہ میں شرکت کی۔ جہاں انہو ں نے پارٹی کارکنوں سے ملاقات کی‘ ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔سابق کونسلر طارق شاہ کی وفات پر ان کے بھائی ناصر شاہ سے اظہار افسوس کیادریں اثناء حضرت بہا ء الدین زکریا ملتانی ؒ کے سالانہ عرس مبارک کے آخری روزآج (بدھ)کو دس بجے ختم شریف کی خصوصی محفل ہوگی۔ اور آخر میں مخدوم شاہ محمود قریشی مزار پر چادر پوشی اور اجتماعی دعا کرائیں گے۔حضرت غوث بہاو الدین زکریا ملتانی رحم اللہ علیہ کے 782ویں عرس مبارک کے باعث آج ضلع ملتان کے دیگر محکموں کی طرح لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ،سول و سیشن عدالتوں میں معمول کے مطابق مقدمات کی سماعت نہیں ہوگی جب کہ فوری نوعیت کے مقدمات کی سماعت کے لئے  ضلعی عدالتوں میں ایک اسپیشل جوڈیشل مجسٹریٹ اور ایک جوڈیشل مجسٹریٹ موجود ہوں گے۔جبکہسٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ نے عرس حضرت بہا الدین زکریا ملتانی رحم اللہ علیہ کے سلسلے دربار حضرت بہا الدین زکریا کے سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم اے سی سٹی خواجہ عمیر محمود، ایس پی سٹی ڈویژن را نعیم شاہد، ڈی ایس پی محمد اقبال لاشاری، ایس ایچ او لوہاری گیٹ محمد عرفان اور دیگر افسران بھی اس دوران وہاں موجود تھے۔ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے سیکیورٹی انتظامات کے حوالے سے سی پی او ملتان کو بریفننگ دی۔سی پی او ملتان نے فول پروف سیکیورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ضروری ہدایات دیں۔انہوں نے ہدایت کی کہ دربار میں داخل ہونے والے افراد کو سخت چیکنگ کے بعد دربار میں داخل ہونے دیا جائے۔کورونا وائرس کے پیش نظر کورونا ایس او پیز پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے۔سی پی او ملتان منتظمین سے ملے جنہوں نے پولیس کی طرف سے سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اس موقع پر پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔عرس حضرت بہا الدین زکریا ملتانی کے موقع پر ملتان پولیس کی طرف سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

عرس

مزید :

ملتان صفحہ آخر -