سیلز ٹیکس ایشو، ایف بی آر مسائل حل کرے، ملتان چیمبر آف کامرس
ملتان ( نیوز رپورٹر )ایوان تجارت و صنعت ملتان کی ٹیکسیشن سب کمیٹی کی میٹنگ کنوینیئر محمد یونس غازی کی صدارت میں منعقد ہوئی میٹنگ میں سینیئر نائب صدر (بقیہ نمبر37صفحہ6پر)
سید افتخار علی شاہ،طلعت جاوید،انور سلیم کین،شیخ ارشد اقبال اور محمد شفیق نے شرکت کی میٹنگ میں سیلز ٹیکس کے حوالہ سے ایشوز پر گفتگو کی گئی محمد یونس غازی نے کہا کہ ایف بی آر میں رجسٹر تاجر مال سیل کرتے ہوئے سیلز ٹیکس اکٹھا کرکے حکومتی خزانے میں جمع کراتا ہے لیکن مال کی واپسی کی صورت میں ری سیل پر دوبارہ انوائس بنتی ہے مال واپسی پر دوبارہ سیل کی صورت میں سیلز ٹیکس ایڈ جسٹ منٹ کی قانون میں ایڈجسٹمنٹ آف سیلز ٹیکس گڈز ریٹرن کے نام سے سہولت موجود ہے لیکن یکم جولائی 2021 سے ان رجسٹر تاجر مال بیچتا ہے تو سسٹم واپسی کا اندراج نہیں لیتا اور سیلز ٹیکس گوشوارہ میں واپسی کا اندراج بلاک کیا جا چکا ہے جس کا ایف بی آر چیئرمین نوٹس لیں سید افتخار علی شاہ نے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر،ممبر اپریشن اور ممبر پالیسی ان لینڈ ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ سیلز ٹیکس واپسی اندراج کی بلاکنگ ختم کرکے اسے کھولا جائے بغیر کسی قانونی تبدیلی کے جس ایف بی آر اہلکار نے یہ قدم اٹھایا اور بلاک کیا اس کی نشاندہی کرکے اس کے خلاف انضباطی کاروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی ایف بی آر ملازم بغیر کسی جواز کے تاجروں کو پریشان نہ کرے۔
افتخارشاہ