میلسی میں تاجرقتل، پولیس ملزموں کوٹریس کرے،جہانگزیب کھچی

میلسی میں تاجرقتل، پولیس ملزموں کوٹریس کرے،جہانگزیب کھچی

  

میلسی(تحصیل رپورٹر)صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب محمد جہانزیب خان کھچی اور ممبر قومی اسمبلی بیرسٹر اورنگزیب خان کھچی نے میلسی میں دوران ڈکیتی تاجر حافظ محمد اعظم کے قتل کے واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ پولیس(بقیہ نمبر39صفحہ6پر)

 کی بنیادی ذمہ داری ہے اس سلسلے میں میلسی شہر اور گرد و نواح میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر اعلیٰ پولیس حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب کو آگاہ کیا گیا ہے اور ڈی پی او وہاڑی کو بھی تاجروں کو تحفظ فراہم کرنے کیلئے سخت اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے انہوں نے کہا کہ پولیس حکام مقتول تاجر حافظ محمد اعظم کے قاتلوں کو ٹریس کرنے کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہے ہیں اور پولیس قاتلوں کے قریب پہنچ چکی ہے اور جلد ہی بے گناہ تاجر کے خون سے ہاتھ رنگنے والے سفاک مجرم قانون کی گرفت میں ہوں گے انہوں نے لواحقین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا کہ انصاف کی فراہمی کیلئے متاثرہ خاندان کی ہر ممکن مدد کی جائیگی۔

تاجر قتل

مزید :

ملتان صفحہ آخر -