پارٹی مضبوط، کھلاڑیوں کو عزت دی جائیگی، عون عباس بپی

پارٹی مضبوط، کھلاڑیوں کو عزت دی جائیگی، عون عباس بپی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

رحیم یارخان(بیورو رپورٹ) پی ٹی آئی کے ضلعی صدر چوہدری ظفراقبال وڑائچ کی وفد کے ہمراہ جنوبی پنجاب کے نومنتخب صدر سینیٹر عون عباس بپی سے ملاقات کی،(بقیہ نمبر40صفحہ6پر)
جنوبی پنجاب کاصدر بننے مبارکباددی اورگلدستے پیش کئے،چوہدری ظفراقبال وڑائچ کے ہمراہ پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر صائمہ طارق،سٹی کارپوریشن کے جنرل سیکرٹری شمیل مرزا،چوہدری حسان علی، نے عون عباس بپی کی بطور صدر جنوبی پنجاب کی تقرری کو خوش آئندہ قراردیتے ہوئے کہاکہ ان کے صدر بننے سے پی ٹی آئی کامورال جنوبی پنجاب میں مزید بلند ہوگا،عون عباس بپی پی ٹی آئی کا قیمتی اثاثہ ہیں اورایک نظریاتی بنیادی ورکر ہیں۔انکے صدر پارٹی ورکرز میں خوشی کی لہر دوڑگئی ہے۔اس موقع پر سینیٹر عون عباس بپی نے چوہدری ظفراقبال وڑائچ،صائمہ طارق،چوہدری حسان علی اورشمیل مرزا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ پارٹی قیادت نے ان پر جو بھاری ذمہ داری ڈالی ہے وہ اس پرپورا اترنے کی بھرپورکوشش کریں گے اورپارٹی کو مزید فعال بنائیں گے کارکنوں کی عزت نفس کا پورا پوراخیال رکھا جائیگا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت درست سمت آگے بڑھ رہی ہے، ہر دن اور رات کے بدلتے اوقات پاکستان کی خارجہ پالیسی اور سفارتی معاشی تعلقات کو بہتری کی طرف لے کر جارہے ہیں۔ وزیر اعظم ملکی معاشی پروگرام میں حائل رکاوٹوں کو پائیدار اور مستقل بنیادوں پر حل کرنے کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔ افغانستان میں امن اور خطے کے بدلتے جغرافیائی معاشی دفاعی اور سفارتی حالات نے پاکستان کو بڑی کامیابیاں دی ہیں۔وزیراعظم عمران خان کے مضبوط اور دوراندیش موقف نے افغان قوم کے ساتھ پاکستان کے تعلقات میں اعتماد کی فضا قائم کی ہے۔ آنے والا دور پاکستان کے تابندہ معاشی مستقبل کا دور ہے حکومت کی پاک چائنہ اقتصادی راہداری پر تیزی کے ساتھ پیش رفت آنے والی نسلوں کا مقدر سنوار دے گی۔ ملک میں معاشی ترقی کے راستے مسدود کرنے والے سابق حکمران مافیا نے ملکی اداروں کو دیوالیہ کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی۔ انشااللہ پاکستان اپنے پاوں پر کھڑا ہورہا ہے۔ عالمی اقتصادی اور سفارتی محاذوں پر کامیابیاں پاکستان کا مقدر بن رہی ہیں۔اس  موقع پر پارلیمانی سیکرٹری مہندرپال سنگھ، ایم پی اے ثبین گل،فرخ زیبر شیخ، رانا حسنین نون ودیگرموجودتھے۔
عون عباس بپی