چوٹی زیریں، نوجوان قتل، کھیت سے لاش برآمد، تحقیقات شروع
چوٹی زیریں (نمائندہ خصوصی) حدود تھانہ چوٹی موضع چک جلوہڑ میں مسخ شدہ لاش برآمدہوئی مقامی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردیا۔لاش کے(بقیہ نمبر42صفحہ6پر)
قریب سے پرس برآمد پرس میں عبداللہ نامی شخص کا شناختی کارڈ موجود عبداللہ مقتول کا بیٹا ہے جو موٹر سائیکل ڈکیتی میں پہلے سے ہی تھانہ چوٹی میں گرفتار ہے معاملے ذاتی دشمنی کا لگتا ہے ذرائع۔تفصیلات کے مطابق تھانہ چوٹی زیریں کی حددو چک جلوہڑ چٹ سرکانی روڈ پر چاول کی فصل میں ایک مسخ شدہ نعش ملی جس کا صرف ڈھانچہ بچا ہوا تھا لاش کے قریب سے مقامی پولیس کو ایک پرس ملا جس میں ضلع راجن کے علاقے لال گڑھ کے رہائشی محمد عبداللہ ولد مٹھا خان کا شناختی کارڈ موجود ہے مقامی پولیس نے لاش کو تحویل میں لے ہسپتال منتقل کردیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کردی۔
لاش