ویکسین سنٹر پر مار پیٹ، توڑ پھوڑ، دوافراد کیخلاف مقدمہ درج، کارروائی شروع

 ویکسین سنٹر پر مار پیٹ، توڑ پھوڑ، دوافراد کیخلاف مقدمہ درج، کارروائی شروع

  

ملتان (وقا ئع نگار  )نشترہسپتال کے ویکسین سنٹر میں موجود سٹاف کے (بقیہ نمبر44صفحہ6پر)

ساتھ مارپیٹ کرنے اور کمپیوٹر وغیرہ توڑتے ہوئے سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے الزام میں پولیس نے دوافرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔تفصیل کے مطابق کینٹ پولیس کو نشترہسپتال سکیورٹی انچارج صباحت شیرنے بتایا کہ گزشتہ روز دوپہر کو کال موصول ہوئی کہ نشترہسپتال ویکسین سنٹر میں جھگڑا ہورہا ہے موقع پر پہنچاتودوافراد جن کے نام عامرارشاداورشاہد حسین کے نام سے ہوئی نے سنٹرمیں موجود سٹاف کے ساتھ مارپیٹ کررہے تھے اور موجود سامان لیپ ٹاپ وغیرہ بھی توڑ دیا اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے رہے،پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی۔

ویکسین سنٹر

مزید :

ملتان صفحہ آخر -