بلیک میلر دوملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

بلیک میلر دوملزموں کا جسمانی ریمانڈ منظور

  

  ملتان (خصو صی رپورٹر) جوڈیشل مجسٹریٹ ملتان نے بیوی، منگیتر اور(بقیہ نمبر45صفحہ7پر)

 ایک خاتون کی قابل اعتراض تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والے 2 ملزمان کا جسمانی جبکہ ایک ملزم کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوانے کا حکم دیا ہے۔ قبل ازیں فاضل عدالت میں پولیس تھانہ ایف آئی اے کے مطابق ملزم سید علی حیدر نے ملتان سے تعلق رکھنے والی اپنی بیوی (ح) کی دوران ازدواجی زندگی نیازیبا تصاویر بنائی اور اسی مد میں مزید قابل اعتراض تصاویر اکھٹی کی بیوی کو دیگر رشتے داروں کے ہمراہ ملکر تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا جس پر سسر نے مقدمہ درج کرایا، دریں اثنا ملزم کاشف نے مظفر گڑھ سے تعلق رکھنے والی خاتون (ر) کو منگنی ختم ہونے کے بعد نازیبا تصاویر کے ذریعے ہراساں کیا تھا اسکی تصاویر کو فیس بک پیج پر اپ لوڈ کیا اور اسکے رشتے داروں کو بھی قابل اعتراض مواد بھیجا گیا جس پر ملزم کو ریڈ کرکے گرفتار کیا گیا ہے مزکورہ دونوں ملزمان سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی ہے اس لیے جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے عدالت نے ملزمان کو 16 ستمبر کو دوبارہ عدالت پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔ مزید برآں بہاولپور سے تعلق رکھنے والے ملزم شاہزیب نے خانیوال کی رہائشی خاتون (ص) کی قابل اعتراض تصاویر انٹرنیٹ پر اپلوڈ کرنے کی دھمکی دے کر تعلقات بنانے پر مجبور کیا۔ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے ملزم کو  گرفتار کیا ملزم سے تفتیش اور برآمدگی ہونی باقی نہیں ہے اس لیے جوڈیشل ریمانڈ منظور کیا جائے۔

جسمانی ریمانڈ

مزید :

ملتان صفحہ آخر -