پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک پیف پارٹنرز سکولوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کیلئے مشکلات کاسامنا

 پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن سے منسلک پیف پارٹنرز سکولوں کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹ ...

  

 مظفرگڑھ(بیورو رپورٹ تحصیل رپورٹر)پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن(بقیہ نمبر48صفحہ7پر)

 سے منسلک پیف پارٹنرز کو سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹ سے متعلق درپیش مسائل کے تدارک کے لیے مینیجنگ ڈائریکٹر پیف اسد نعیم کی ہدایت پر پیف ریجنل ڈائریکٹر ملتان مظہر عباس نے چیف ایگزیکٹو آفیسر محکمہ تعلیم مظفرگڑھ سید کوثر حسین بخاری سے ملاقات کی،ملاقات میں پیف ریجنل ڈائریکٹر مظہر عباس نے سی ای او ایجوکیشن کو بتایا کہ مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے پیف پارٹنرز رجسٹریشن سرٹیفکیٹس نہ ملنے پر پریشانی کا شکار ہیں،ان کا کہنا تھا کہ پیف پارٹنرز کی جانب سے روزانہ کی بنیاد پر درخواستیں موصول ہورہی ہیں کہ انہوں نے سکولوں کی رجسٹریشن کے لیے فائلیں مکمل کرکے سی ای او ایجوکیشن آفس میں جمع کروا رکھی ہیں اور متعلقہ نمائندے کی جانب سے سکولوں کے دورے بھی کیا جاچکے ہیں مگر تاحال متعلقہ ڈیپارٹمنٹس سے سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جاری نہیں کیے جارہے،پیف ریجنل ڈائریکٹر ملتان مظہر عباس کا ملاقات میں کہنا تھا کہ معاہدہ شراکت داری کی رو سے اور پیمنٹس کے حصول کے لیے پیف پارٹنرز پر یہ لازم ہے کہ وہ پیف انتطامیہ کو رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جمع کروائیں گے،بصورت دیگر رجسٹریشن سرٹیفکیٹس موصول نہ ہونے پر پیف پارٹنرز کی پیمنٹس روک دی جاتی ہیں،مگر دوسرے تمام اضلاع سے پیف پارٹنرز کی جانب سے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس پیف کو موصول ہو رہے ہیں جبکہ صرف ضلع مظفرگڑھ سے تعلق رکھنے والے پیف پارٹنرز کے رجسٹریشن سر ٹیفکیٹس جاری نہیں کیے جا رہے جس بناء  پر سکول مالکان پریشانی سے دوبار ہیں،انگوں نے سی ای او او ایجوکیشن سید کوثر حسین شاہ بخاری سے درخواست کی کہ پیف سے منسلک سکولوں کے رجسٹریشن سرٹیفکیٹس جلد از جلد جاری کیے جائیں تاکہ پیف پارٹنرز کو اس پریشانی سے بچایا جاسکے۔

ایجوکیشن فاؤنڈیشن

مزید :

ملتان صفحہ آخر -