فنڈز مختص، وسیب کی ترقی پر فوکس، ادارے کارکردگی دکھائیں، شاہ محمود قریشی 

فنڈز مختص، وسیب کی ترقی پر فوکس، ادارے کارکردگی دکھائیں، شاہ محمود قریشی 

  

 ملتان (سٹی  رپورٹر،نیوز رپورٹر  ) حکومت پنجاب کی ہدایت پر شہر کی ترقی اور انفراسٹرکچر کی بہتری کیلئے اقدامات کا سلسلہ(بقیہ نمبر49صفحہ7پر)

 جاری ہے اس سلسلے میں گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر آفس میں سیاسی و انتظامی قیادت کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور صوبائی وزیر توانائی ڈاکٹر اختر ملک نے ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عامر کریم خان، سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے بریفنگ دی۔اجلاس میں ضلع کی مختلف سکیموں پر پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس میں پارلیمانی سیکرٹری برائے انفارمیشن ندیم قریشی،معاون خصوصی برائے وزیراعلی پنجاب جاوید اختر انصاری، اراکین اسمبلی زین قریشی، سلیم لابر، واصف مظہر راں، طارق عبداللہ،قاسم عباس لنگاہ اور ٹکٹ ہولڈر ملک اکرم کنہوں بھی شریک ہوئے۔وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے اس خطے کی ترقی کیلئے اربوں روپے کے فنڈز فراہم کئے ہیں۔شہریوں کو براہ راست ریلیف دینے کیلئے حکومت نے صحت و تعلیم کے منصوبوں کو ترجیحی بنیادوں پر مکمل کرنے کا عزم کر رکھا ہے۔انہوں نے کہا کہ کڈنی سنٹر میں ٹرانسپلانٹ کا کامیابی سے آغاز ہوچکاہے جو کہ موجودہ حکومت کا احسن اقدام ہے۔شاہ محمود قریشی نے کہا کہ جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے رول آف بزنس منظور ہوچکے ہیں جس سے جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے پلیٹ فارم سے اس خطے میں ترقی کا سفر تیز ہوگا۔شاہ محمود کا کہنا تھا کہ اراکین اسمبلی ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ضلعی محکموں کو بھرپور معاونت فراہم کریں۔وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر کرنے کیلئے پولیس موثر اقدامات کرے۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے پارلیمانی سیکرٹری ندیم قریش نے کہا کہ حکومت پنجاب کے وژن کے تحت قومی تعمیر نو کے محکمے کارکردگی دکھائیں تاکہ حکومت کے اقدامات کے ثمرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی کے پلیٹ فارم کو مزید فعال بنائیں گے تاکہ ترقی کا سفر جاری رہ سکے۔ڈپٹی کمشنر عامر کریم خاں نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ اراکین اسمبلی کے تجویز کردہ منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔کڈنی سنٹر کی توسیع کیلئے ڈی ایچ کیو بلڈنگ سمیت مخلتف آپشن زیر غور ہیں۔عامر کریم خاں نے کہا کہ سیوریج اور صفائی کے معاملات میں بہتری لائی جارہی ہے جبکہ رواں سال سو فی صد فنڈز کا استعمال ہر صورت یقینی بنائیں گے۔اجلاس میں سی پی او منیر مسعود مارتھ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ لااینڈ آرڈر کو مثالی بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں صرف کررہے ہیں۔سی پی او نے کہا کہ چوری و ڈکیتی اور منشیات فروشی کیخلاف خصوصی فوکس ہے۔قبل ازیں مختلف محکموں کی جانب سے تفصیلی بریفنگ بھی دی گئی۔جبکہوزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر شیخ واجد شوکت کے ہمراہ یونین کونسل 20 میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کا وزٹ کرتے ہوئے کہاکہ عوام کے مسائل کو حل کرناتحریک انصاف کے منشور کا حصہ ہے میرا حلقہ میرا گھر ہے عوام کے مسائل کو ان کی دہلیز پر حل کرنا اپنا فرض سمجھتاہوں۔یہ یونین کونسل 20 جو مسائل کو گڑھ بن چکی تھی آج تحریک انصاف کے دور حکومت میں یہاں کے مسائل حل ہوئے ہیں اور جلد ہی مزید فنڈ ترقیاتی کاموں کے لیے آپ کی اس یونین کونسل کو دیے جائیں گئے۔اس موقع پر تحریک انصاف کے سٹی نائب صدر شیخ واجد شوکت نے یونین کونسل 20 کے مسائل کو حل کرنے اور مزید ترقیاتی فنڈدینے پر وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اہلیان علاقہ یونین کونسل 20 اپنے مسائل کے حل ہونے پروزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی بے حد مشکور ہیں گزشتہ کئی برسوں سے اس یونین کونسل میں ترقیاتی کام نہ ہونے کی وجہ سے یہ یونین کونسل مسائل کا گڑھ بن چکی تھی لیکن آج اس یونین کونسل کی عوام وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کو دعائیں دے رہی ہے کہ انہوں نے یہاں کے مسائل کو ختم کیا۔نہ صرف یونین کونسل 20 بلکہ پوریب پاکستان میں ترقیاتی کاموں کو سفر جاری ہے اور آنے والا وقت تحریک انصاف کا ہوگا کیونکہ عوام تحریک انصاف اور وزیراعظم عمران خان کے ساتھ ہے۔

فنڈز

مزید :

ملتان صفحہ آخر -