پی ٹی آئی کی مقبولیت مزید کم،لیگی رہنما

 پی ٹی آئی کی مقبولیت مزید کم،لیگی رہنما

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بورے والا(تحصیل رپورٹر)مسلم لیگ(ن) کے ارکان قومی اسمبلی سید (بقیہ نمبر51صفحہ7پر)
ساجد مہدی سلیم،چوہدری فقیر احمد آرائیں،ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ اور میاں ثاقب خورشید نے کہا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈز کے انتخابات میں مسلم لیگ(ن) کو جو کامیابی ملی ہے وہ میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف پر اعتماد کا اظہار ہے اپوزیشن میں ہوتے ہوئے مسلم لیگ(ن) کی حکومتی  امیدواروں کے خلاف شاندار فتح عوامی مقبولیت کا مظہر ہے پنجاب کے کنٹونمنٹ بورڈز کے عوام نے موجودہ حکومت کے خلاف عدم اعتماد کا اظہار کردیا حکومت بلدیاتی اور آئندہ عام انتخابات سے قبل(ن) لیگ کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے کیونکہ ملک کے عوام آج بھی میاں نواز شریف اور میاں شہباز شریف کو اپنا لیڈر مانتے ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
الیکشن