یکم ربیع الاول سے”شان رحمت للعالمین“ تقریبات، کمیٹی تشکیل

 یکم ربیع الاول سے”شان رحمت للعالمین“ تقریبات، کمیٹی تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
  ملتان (سٹی رپورٹر)حکومت پنجاب نے یکم ربیع الاول سے "شان رحمت للعالمین" کے سلسلے میں تقریبات منعقد کرنے کی(بقیہ نمبر59صفحہ7پر)
 تیاریاں شروع کر دیں ہیں۔وزیر اعلی سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر تقریبات کے انتظامات کے لئے اعلی سطحی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔وزیر قانون کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی اس کمیٹی میں متعدد صوبائی وزرا،چیف سیکرٹری اور سیکرٹریز شامل ہیں۔ایڈیشنل چیف سیکرٹری ساوتھ پنجاب کیپٹن (ر) ثاقب ظفر بھی کمیٹی کا حصہ ہیں۔ کمیٹی یکم ربیع الاول سے بارہ ربیع الاول تک مختلف پروگرام ترتیب دے گی اور یونیورسٹیوں میں سیرت چئیر قائم کرنے کے حوالے سے بھی تجاویز دے گی۔اس کے علاوہ کمیٹی لاہور میں علماو مشائخ کانفرنس کے انعقاد کے لئے انتظامات کو بھی حتمی شکل دے گی۔کانفرنس میں مدعو کرنے کے لئے کمیٹی ملکی اور بین الاقوامی سکالرز سے رابطہ کرے گی۔اس کے علاوہ کمیٹی ضلعی اور ڈویژنل سطح پر سیرت کانفرنس اور قرات کے ایونٹس منعقد کرانے کے حوالے سے بھی شیڈول جاری کرے گی۔سیرت کانفرنس اور قرآت کی تقریبات میں پاکستان کے علاوہ بیرون ملک سے قاری اور نعت خواں شرکت کریں گے۔
کمیٹی تشکیل