علاقائی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، جعفر لغاری

علاقائی ترقی کیلئے ہرممکن کوشش کررہے ہیں، جعفر لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
جام پور(نامہ نگار)وزیر اعظم عمران خان کی قیاد ت میں پاکستان روز بروز ترقی کے منازل طے کر رہا ہے۔ وزیر خارجہ کی منظم اور مضبوط پالیسوں کی وجہ سے  بیرون ممالک سے(بقیہ نمبر62صفحہ7پر)
 تعلقا ت مضبوط ہو رہے ہیں۔ افغانستان سے تعلق برابری کی بنیاد پر ٹھیک چلیں گے۔،بھارت کا حریت رہنما سید علی گیلانی اور کشمیریوں پر ظلم سے سیاہ چہرہ سامنے اچکا ہے۔ کشمیری جلد اپنے منزل تک پہنچنے والے ہیں۔۔ حلقہ میں تعلیم۔ صحت۔ صاف پانی کی فراہمی۔کھیت سے منڈیوں تک پختہ روڈز کی تعمیر اولین ترجیح ہے۔ یونین کونسل ہیرو میں بنیادی مرکز صحت سے دریا ئے سندھ سے ملحقہ لوگوں کو علاج معالجہ کی بہترین سہولیات میسر ائیں گی۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی سردار محمد جعفرخان لغاری نے سابق ممبر ضلع کونسل مرزا محبوب سکندر خان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا پچاس کروڑ روپے کی لاگت سے بجلی۔ پلیات۔ چارہ۔ اور گلی نالی سولنگ کے علاوہ تعلیم وصحت کے منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان شا اللہ الیکشن میں عوام سے کیے گئے وعدے پورے کریں گے۔علاوہ ازیں سابق ممبر ضلع کونسل نے ہیرو یونین کونسل میں بچوں اور بچیوں کے لیے ہائی سکول اور کالج کے قیام کے علاوہ نئے روڈز بنانے اور پرانے روڈز کی تعمیر کا مطالبہ کیا جس پر ممبر قومی اسمبلی جلد فنڈز دینے کی یقین دہانی کرائی،،،، 
جعفرلغاری