مختلف علاقوں میں چوروں کی یلغار
ٹھٹھہ صادق آباد (نامہ نگار)چک نمبر 136 دس آر میں گزشتہ 2 روز سے نامعلوم چوروں کی یلغار ہوگئی تفصیل کے مطابق (بقیہ نمبر63صفحہ7پر)
تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں گزشتہ 2 روز سے رات کے وقت نواحی چک نمبر 136 دس آر میں نامعلوم چوروں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے، محمد رفیق گھوڑی پال، محمد اقبال کے ڈیرہ سے مسلسل 2 روز سے نامعلوم چوروں نے یلغار مچا رکھی ہے، چوروں کی آمد بارے مساجد میں اعلانات ہوتے ہی گاؤں کے لوگ جمع ہوگئے جبکہ نامعلوم چور فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، قبل ازیں چک نمبر 136 دس آر میں نقب زنی کی 2، موٹر سائیکل چوری اور موٹر سائیکل ڈکیتی کی 2 وارداتیں رونما ہوچکی ہیں جس کے باعث عوام میں شدید خوف و ہراس پایا جانے لگا ہے، اہل گاں سیاسی سماجی عوامی حلقوں نے آر پی او ملتان ڈی پی او خانیوال سے نوٹس لیتے ہوئے تھانہ ٹھٹھہ صادق آباد کی حدود میں ایلیٹ فورس کی گاڑی گشت پر لگاتے ہوئے چوری ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے،
وارداتیں