مطالبات منظور ورنہ دھرنا،ملک انور

مطالبات منظور ورنہ دھرنا،ملک انور

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 بوریوالا(تحصیل رپورٹر)ضلعی چیئرمین پی آر ایچ ای اے ملک محمد انور نے کہاہے کہ اگر حکومت نے ان کے مطالبات 15 (بقیہ نمبر64صفحہ7پر)
ستمبر تک منظور نہ کئے تو 16 ستمبر کو لاہور میں دھرنا دیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ٹی ایچ کیو ہسپتال سے پریس کلب تک اپنے مطالبات کے حق میں نکالی گئی ریلی کے شرکا سے پریس کلب کے باہر  ریلی کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کیا اور کہا کہ آنے والی پولیو مہم۔خسرہ مہم۔ کورونا ویکسینشن اور او پی ڈی کا  بائیکاٹ کریں گے۔کورونا ویکسینشن۔پولیو ڈیوٹی۔خسرہ ڈیوٹی۔کورونا کے سیمپل لینا۔کورونا کے مریضوں کو ٹریس کرنا کی سب ڈیوٹی کررہے ہیں۔ملک انور نیکہا کہ پنجاب ہیلتھ فسیلٹی منیجمنٹ کمپنی میں ڈیوٹی کرنے والے بنیادی مراکز صحت۔رورل ہیلتھ سنٹر۔اور رورل ڈسپنسری پر کام کرنے والے 17 سال سے خدمات سرانجام دے رہے ہیں ایک کوالیفائڈ ڈسپنسر۔ایل ایچ وی۔سینٹری انسپکٹر۔اور درجہ چہارم کے ملازمین ڈاکٹرز جوکہ پہلے پی آر ایس پی۔ اور اب پی ایچ ایف ایم ایل کے زیرانتظام کام کررہے ہیں ان کے ساتھ ناروا سلوک کیا جارہا ہے گذشتہ چار سال سے ان کی تنخواہوں میں کوئی کام نہیں کیاگیا اس ہوش ربا   مہنگائی کے دور میں بھی  17 سال کے بعد بھی ڈسپنسر کی تنخواہ 22ہزار روپے ہے اور نہ ہی سالانہ انکریمنٹ بھی لگائی گئی جو کے سراسر زیادتی ہے۔اس موقع پر ضلعی ترجمان طاہر عمران چوہدری۔تحصیل صدر اکرام وٹو۔ذیشان محبوب  تحصیل سیکریٹری۔نائب صدر محسن شہزاد۔ فی میل صدر نائیلہ فردوس۔ محمد اشرف 317 ای بی کے علاوہ  دیگر بھی موجود تھے۔
ملک محمد انور