مہلک کورونا وائرس مزید 73 زندگیاں نگل گیا ، دو ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ

مہلک کورونا وائرس مزید 73 زندگیاں نگل گیا ، دو ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ
مہلک کورونا وائرس مزید 73 زندگیاں نگل گیا ، دو ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) کورونا وائرس کے مہلک وار جاری ہیں ، گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 73 مریض جاں بحق ہو گئے جبکہ دو ہزار 714 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر ( این سی او سی ) کے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے بعد کورونا وائرس سے جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 26 ہزار 938 ہو گئی ، پاکستان میں اب تک کورونا سے 12 لاکھ 12 ہزار 809 افراد متاثر ہو چکے ہیں ۔

سندھ کورونا سے متاثر ہونے والا سب سے بڑا صوبہ ہے جہاں چار لاکھ 46 ہزار 840 افراد کورونا سے متاثر ہو چکے ہیں ،سات ہزار 192 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 39 ہزار 621 مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں ۔، پنجاب میں چار لاکھ 16 ہزار 901 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی ، 12 ہزار 291 افراد مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 24 ہزار 694 اب بھی زیر علاج ہیں ۔

خیبرپخونخوا میں ایک لاکھ 69 ہزار 429 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی ، پانچ ہزار 310 افراد جان کی بازی ہار گئے ، سات ہزار 587 ایکٹو مریض ہیں ۔ 

وفاقی دارالحکومت میں کورونا وائرس سے 892 اموات ہو چکی ہیں ،  اسلام آباد میں مجموعی طور پر ایک لاکھ تین ہزار 293 افراد میں کورونا وائرس پایا گیا ہے ، تین ہزار 612 زیر علاج ہیں ۔

گلگت بلتستان میں دس ہزار 198 افراد میں کورونا کی تصدیق ہوئی ، 182 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 329 مریض اب بھی موجود ہیں ۔ بلوچستان میں 32 ہزار 658 افراد کورونا کا شکار ہوئے ، 344 مہلک وائرس کی بھینٹ چڑھے جبکہ 329 اب بھی موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا ہیں ۔

آزاد جموں و کشمیر کی ریاست میں  33 ہزار 490 افراد  میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی ، 727 افراد مہلک وائرس سے زندگی کی جنگ ہار گئے ، آزاد جموں و کشمیر میں کورونا کے ایکٹو مریضوں کی تعداد ایک ہزار 420 ہے ۔