وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے
وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے، وزیر اعظم کے دورے کے دوران پنجا ب میں بیوروکریسی اور پولیس تبادلوں کی منظوری اور اہم فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمرا ن خان سے وزیراعلی عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری سرور بھی ملاقات کریں گے جبکہ انہیں لاہور میں جاری میگا پراجیکٹس پر بریفنگ بھی دی جائے گی۔

کمشنر لاہور اور ڈی جی ایل ڈی اے وزیراعظم کوترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دیں گے جبکہ ایل ڈی اے لاہور ڈویلپمنٹ پیکج پر وزیراعظم عمران خان کوبریف کرے گا۔

مزید :

قومی -