راکا پوشی چوٹی پر پھنسے کو ہ پیماﺅں کو ریسکیو کرلیاگیا 

راکا پوشی چوٹی پر پھنسے کو ہ پیماﺅں کو ریسکیو کرلیاگیا 
راکا پوشی چوٹی پر پھنسے کو ہ پیماﺅں کو ریسکیو کرلیاگیا 

  

گلگت(ڈیلی پاکستان آن لائن)راکا پوشی سمٹ سے واپسی پر  6900 میٹر کی بلندی پر پھنسنے والے کوہ پیماﺅں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جس کی تصدیق ڈپٹی کمشنر نگر کی جانب سے کی گئی ہے۔

مقامی اخبار ’ جنگ ‘ کے مطابق ڈپٹی کمشنر نگر نے بتایا کہ چوٹی پر پھنسے ایک پاکستانی او ر دو غیر ملکی کو ہ پیماﺅں کو ریسکیو کیا گیا ہے، ریسکیو آپریشن میں آرمی کے ہیلی کاپٹر نے اپنا کردار ادا کیاہے۔

واضح رہے کہ ان کوہ پیماوں نے گزشتہ ہفتے راکا پوشی کی چوٹی سر کی تھی جبکہ واپسی پر یہ تینوں کوہ پیما 6900 میٹر کی بلندی پر کئی روز پھنسے رہے۔

اس سے قبل معروف پاکستانی کوہ پیما حسن سد پارہ اور دو غیر ملکی کوہ پیما کے ٹو سمٹ سے واپسی پر  بوٹل نیک کے قریب پھنس گئے تھے جس کے باعث ان کی موت واقع ہوگئی تھی۔

مزید :

علاقائی -گلگت بلتستان -گلگت -