کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات تحریک انصاف کی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں: محمد یحییٰ بٹ

کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات تحریک انصاف کی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں: محمد ...
کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات تحریک انصاف کی مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں: محمد یحییٰ بٹ

  

گوجرانوالہ (ویب ڈیسک) چیف کوآرڈینیٹر وزیراعلیٰ یوتھ موبیلائزیشن کمیٹی / اپوزیشن لیڈر میٹرو پولیٹن کارپوریشن گوجرانوالہ محمد یحییٰ بٹ نے کہا کہ کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات کے نتائج واضح طور پر تمام صوبوں میں پاکستان تحریک انصاف کی زبردست طاقت اور مقبولیت کو ظاہر کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف نے ان انتخابات میں اپنی بھرپور طاقت کا مظاہرہ کیا اور ملک کی سب سے مقبول جماعت کے طور پر ابھر کر سامنے آئی۔

پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں ملک کے چاروں صوبوں سے کامیاب ہوئے اور یہ ملک کی واحد جماعت ہے جس نے پورے ملک سے نشستیں حاصل کیں۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وزیراعظم عمران کی قیادت میں واضح طور پر ملک گیر سیاسی قوت بن کر ابھری ہے جس کا کسی دوسری جماعت سے کوئی موزانہ نہیں ہے۔ تحریک انصاف کی کامیابی وزیراعظم عمران خان کی پالیسیوں کی بدولت ہے۔

مزید :

علاقائی -پنجاب -گوجرانوالہ -