اسلام آباد ہائیکورٹ: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد ہائیکورٹ: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد ہائیکورٹ: الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ

  

اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )ہائیکورٹ نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے خلاف شہری طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا ۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے شہری طارق اسد ایڈووکیٹ کی درخواست پر سماعت کی۔عدالت نے درخواستگزار سے استفسار کیا کہ کیا ووٹنگ مشین سے انتخابات کے لیے قانون سازی نہیں ہوگی؟۔

وکیل درخواستگزار نے کہا کہ حکومت الیکشن کمیشن کو سیاسی بنانے اورالیکشن کمیشن پر حاوی ہونے کی کوشش کر رہی ہے،حکومت اور الیکشن کمیشن کے درمیان اگر یہی صورتحال ہے تو اس کے نتائج کیا ہوں گے؟، یہ درخواست پاکستانی قوم کے بنیادی حقوق کا مسلہ ہے۔،ملک میں سیاسی اور معاشی بحران پہلے ہی اتنا ہے کہ کسی نئے بحران کے متحمل نہیں ہوسکتے۔الیکشن کمیشن کے کیا اعتراضات ہیں ان کا ہمیں پتہ ہونا چاہیئے۔

جسٹس اطہر من اللہ نے استفسار کیا کہ الیکشن کمیشن نے اعتراضات کہاں پر فائل کیے ہیں جس پر درخواست گزار نے بتایاقائمہ کمیٹی میں اعتراضات جمع کرائے گئے ہیں۔عدالت کا کہنا تھا کہ آرڈر کر دیتے ہیں اپ کو الیکشن کمیشن کے اعتراضات کی کاپی مل جائے گی۔ 

بعدازاں اسلام آباد ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے پر فیصلہ محفوظ کرلیا ۔

خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کے اعتراضات کے باوجود الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے ذریعے آئندہ عام انتخابات کرانے کے خلاف اسلام آباد ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

مزید :

قومی -