وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ساتھی کھلاڑی محمد حفیظ کے حق میں بول پڑے 

وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ساتھی کھلاڑی محمد حفیظ کے حق میں بول پڑے 
وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ساتھی کھلاڑی محمد حفیظ کے حق میں بول پڑے 

  

لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وکٹ کیپر بیٹسمین کامران اکمل ساتھی کرکٹر محمد حفیظ کے حق میں بول پڑے۔

تفصیلات کے مطابق کامران اکمل نے کہا کہ حفیظ کے ساتھ غلط ہوا، کیریبین پریمیئر لیگ سے جلد واپس بلانے پر حفیظ اتنے ناراض ہیں کہ انہیں خدشہ ہے کہ وہ ریٹائرمنٹ لے سکتے ہیں اور ورلڈکپ میں نہ جانے کا فیصلہ کرلیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں یاری دوستی یا پسند و ناپسند نہیں چلائی جاتی، میرٹ کو سامنے رکھیں اور سب کو ایک جیسا سمجھیں، پسند نا پسند پر ٹیمیں بنائیں گے تو اس کا نقصان ٹیم کو ہوگا۔

واضح رہے کہ محمد حفیظ اور کرکٹ بورڈ میں نیا تنازع اس وقت شروع ہوا جب محمد حفیظ کوکیریبین لیگ سے واپسی کے لیے کہا گا تھا۔ذرائع کے مطابق محمد حفیظ، عماد وسیم کے مقابلے میں جلد ٹیم کو رپورٹ کرنے کی ہدایت پر ناخوش ہیں۔

پی سی بی نے اس معاملے پر وضاحتی بیان میں کہا ہے کہ عماد وسیم کی طرح محمد حفیظ کو بھی 16 ستمبر کی ہی ڈیڈلائن دی گئی تھی اور حفیظ کے معاملے پر کوئی جانبداری نہیں برتی گئی۔

مزید :

کھیل -