نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے آرمی اور رینجرز طلب کرنے کا فیصلہ

  

لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن ) نیوزی لینڈ کی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے پنجاب کابینہ نے آرمی اور رینجرز طلب کرنے کی منظوری دے دی ۔

نجی ٹی وی 24 نیوز کے مطابق ، آرمی اور رینجرز کے دستے لاہور اور راولپنڈی تعینات ہوں گے ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم پاکستان میں تین ایک روزہ اور پانچ ٹی 20 میچز پر مشتمل سیریز کھیلے گی ۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے مابین پہلا ایک روزہ میچ 17ستمبر ، دوسرا 19ستمبر اور تیسرا 21ستمبر کو راولپنڈی میں کھیلاجائے گا۔

دونوں ٹیموں کے مابین پہلا ٹی 20 میچ 25ستمبر ، دوسرا 26ستمبر ، تیسرا 29 ستمبر ، چوتھا یکم اکتوبر اور پانچواں تین اکتوبر کو لاہور میں کھیلا جائے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ نے شائقین کرکٹ کو ہدایت کی تھی کہ  جب وہ میچ دیکھنے کیلئے آئیں تو اپنی ٹکٹ کے ساتھ کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ بھی لازمی لائیں جس کے بغیر سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت نہیں ہو گی ۔

مزید :

کھیل -