وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کل تاجکستا ن جائیں گے

وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کل تاجکستا ن جائیں گے
وزیر اعظم عمران خان دو روزہ دورے پر کل تاجکستا ن جائیں گے

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان تاجک صدر کی دعوت پر کل دو روزہ دورے پر تاجکستا ن جائیں گے۔

نجی ٹی وی ہم نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے دورہ تاجکستان کے دوران وزرا کا وفد بھی ہمراہ ہوگا جبکہ وزیراعظم دوشنبے میں شنگھائی تعاون تنظیم کے 20 ویں اجلاس میں شرکت کریں گے۔

علاوہ ازیں وزیرا عظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچیں گے جہاں مختلف اجلاسوں کی صدارت کریں گے۔ وزیر اعظم کے دورے کے دوران پنجا ب میں بیوروکریسی اور پولیس تبادلوں کی منظوری اور اہم فیصلوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

مزید :

قومی -