معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل، تصویر بھی سامنے آ گئی

معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل، تصویر بھی ...
معروف اداکارہ اور میزبان فضا علی کی طبیعت ناساز، ہسپتال داخل، تصویر بھی سامنے آ گئی
سورس: Instagram/fiza_aali

  

کراچی (ویب ڈیسک) اداکارہ فضا علی بیمار ہیں اور ہسپتال میں داخل ہیں جہاں سے انہوں نے اپنے مداحوں سے ان کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرنے کی درخواست کی ہے۔

اداکارہ و گلوکارہ اور میزبان فضا علی نے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر چند سٹوریز پوسٹ کیں جن کے ذریعے انہوں نے مداحوں کو بتایا کہ وہ بیمار ہیں۔ تصاویر میں ان کے ہاتھ میں آئی وی بھی لگی ہوئی نظرآرہی ہے۔

تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ فضا علی ہسپتال کے بیڈ پر بیٹھی ہوئی ہیں جب کہ ایک تصویر میں ان کی بیٹی بھی ان کی گود میں بیٹھی ہوئی ہے۔ فضا علی نے سٹوریز میں لکھا کہ وہ بیمار ہیں اور مداحوں سے درخواست کی کہ ان کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں فضاعلی کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں وہ ایک  گانے کی شوٹنگ کے دوران مٹی کے ٹیلے سے گر کر زخمی ہوگئی تھیں۔

مزید :

تفریح -