18 سالہ نوجوان لڑکی افسانہ نے غلطی سے ٹوتھ پیسٹ کی بجائے چوہے مار زہر سے دانت صاف کر لیےاور گھر والوں کو نہ بتایا، پھر کیا ہوا؟

18 سالہ نوجوان لڑکی افسانہ نے غلطی سے ٹوتھ پیسٹ کی بجائے چوہے مار زہر سے دانت ...
18 سالہ نوجوان لڑکی افسانہ نے غلطی سے ٹوتھ پیسٹ کی بجائے چوہے مار زہر سے دانت صاف کر لیےاور گھر والوں کو نہ بتایا، پھر کیا ہوا؟
سورس: Pixabay.com (creative commons license)

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (ویب ڈیسک) 18 سالہ لڑکی ٹوتھ پیسٹ کی جگہ غلطی سے  چوہے مار زہر سے دانت  صاف کرنے کے نتیجے میں دم توڑ گئی ۔

بھارت میں ممبئی کے علاقے  دھراوی سے تعلق رکھنے والی  18 سالہ لڑکی افسانہ خان نےدانت صاف کرنے کیلئے  ٹوتھ پیسٹ کی جگہ غلطی سے  چوہے مار زہر استعمال کرلیا جس کے نتیجے میں اس کی موت ہوگئی ۔

یہ عجیب و غریب واقعہ 3 ستمبر کی صبح 10 بجے کے قریب پیش آیا ، جب افسانہ   معمول کے مطابق دانت صاف کرنے کے لیے اٹھی مگر وہ اس وقت تھوڑی  نیند میں تھی ، اس نے غلطی سے ٹوتھ پیسٹ ٹیوب کے پاس رکھی چوہے مار  زہر کی کریم کی ایک ٹیوب اٹھا لی اور اس سے دانت صاف کر لیے۔

تاہم ، ذائقے میں  فرق محسوس کرنے کے بعد افسانہ  نے پیسٹ کو تھوک دیا اور اپنے منہ کو دھویا جس کے بعد اسے ٹھیک محسوس ہوا  لیکن کچھ دیر بعد اسے چکر آ یا ۔

افسانہ  اپنے گھر والوں  کی طرف سے ڈانٹ کے خوف سے کچھ دوائیں کھاتی  رہی کیونکہ اسے پیٹ کے شدید درد سے بےچینی محسوس ہوئی لیکن  اس کی صحت میں کوئی بہتری نہیں آئی۔

افسانہ نے بالآخر اپنے  اہل خانہ کے سامنے اپنی غلطی کا  انکشاف کیا اور وہ اسے 12 ستمبر کو علاج کے لیے ہسپتال لے گئے  جہاں اس کی صحت مزید خراب ہوئی اور  وہ انتقال کر گئی ۔

میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا کہ افسانہ کی موت زہر کی وجہ سے  ہی ہوئی ہے ۔

مزید :

ڈیلی بائیٹس -