عمرکوٹ میں ویکسینیشن مہم کو مزید تیزتر کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارجن کمار

عمرکوٹ میں ویکسینیشن مہم کو مزید تیزتر کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارجن کمار
عمرکوٹ میں ویکسینیشن مہم کو مزید تیزتر کیا جائے ، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر ارجن کمار

  

عمر کوٹ (سید ریحان شبیر ) ضلع عمرکوٹ میں عوام کو کورونا وائرس کی لگائی جانے والی ویکسینیشن کی مہم کو مزید تیزتر کیا جائے اور تمام عوامی مقامات ہسپتالوں مسافر گاڑیوں سکولوں  کالجوں اور دیگر مقامات پر عوام اور 15 سال سے بڑی عمر والے طلبہ کو کورونا وائرس کی ویکسین لازمی لگائی جائے اور اس کے لیے ایک واضح حکمت عملی بنائی جائے، ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ندیم الرحمن میمن نے ڈپٹی کمشنر آفس کے دربارھال میں منعقد کردہ ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا -

اس موقع پر انہوں نے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر عمرکوٹ  ڈاکٹر ارجن کمار سے  کورونا وائرس کی لگائی جانے والی ویکسینیشن کے حوالے سے مکمل بریفنگ لی اور ہدایت کی کہ کورونا وائرس ویکسین مہم کو سئو فیصد کامیاب بنانے کے لیے ایک مکمل منصوبہ بنانے کے لیے تمام تروسائل بروئے کار لائے جائیں اس موقع پر انہوں نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز اور مختیار کارز کو ھدایات دیتے ہوئے کہا کہ دیہاتی علاقوں اور شہروں میں عوام کو کورونا وائرس کی ویکسین لازمی لگانے پر پابند کیا جائے اور خاص طور پر مسافر بسوں  کوچوں اور مسافر گاڑیوں کو روک کر عوام کو کورونا وائرس کی ویکسین لازمی لگائی جائے اور کورونا کی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کروایا جائے-

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت ضلع انتظامیہ اور محکمہ تعلیم کے افسران کے تعاون سے ضلع کے تمام سکولوں اور کالجوں میں 15 سال سے زائد عمر کے طلباء کو کورونا وائرس کی ویکسین لازمی لگائی اور اس کی مکمل رپورٹ دی جائےاس موقع پر انہوں نے محکمہ روینیو کے افسران کو ہدایت دی کہ ہائی کورٹ کے احکامات کی روشنی میں جن بھی سرکاری سکولوں کو پرائیویٹ زمین  عطیہ کے طور پر دی گئی تھی ان تمام اسکولوں کی زمین کی مکمل شناخت کی جائے اور اس زمین کو روینیو رکارڈ میں  محکمہ تعلیم کے نام کی  داخلہ رکی جائے اور اس کی مکمل رپورٹ دی جائے-

انہوں نے مزید کہا کہ زرعی انکم ٹیکس کے مکمل اعداد و شمار جمع کر کے اس کی رپورٹ دی جائے انہوں نے مزید کہا کہ تھر کول کو پانی فراہم کرنے والا اینگرو کمپنی کا منصوبہ جلد از جلد مکمل کیا جائے اس موقع پر تمام اسسٹنٹ کمشنرز ، ڈی او پرائمری ڈوارکو مل ڈی او سیکنڈری بلاول احمد اور دیگر افسران نے بھی شرکت کی -

مزید :

علاقائی -سندھ -عمرکوٹ -